وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے راجستھان کے سیکر میں ہوئے ایک بس حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا


پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

Posted On: 29 OCT 2024 7:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج راجستھان کے سیکر میں ہوئے ایک بس حادثے میں جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر  اور مجروحین کو 50000 کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے سوشل میڈیا ہینڈل نے ایکس پر ایک پیغام پوسٹ کیا:

’’راجستھان کے سیکر میں ہوا بس حادثہ دلوں کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ اس میں ہلاک ہونے والوں کے کنبہ اراکین کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ خدا انہیں اس دُکھ کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ میں تمام مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کرانے میں مصروف ہے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi ‘‘

وزیر اعظم نے راجستھان کے سیکر میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کے لیے پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No: 1894


(Release ID: 2069358) Visitor Counter : 30