صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستانی تجارتی سروس اور ہندوستانی لاگت اکاؤنٹس سروس کے امیدواروں نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی
Posted On:
29 OCT 2024 6:32PM by PIB Delhi
ہندوستانی تجارتی سروس اور ہندوستانی لاگت اکاؤنٹس سروس کے امیدواروں نے آج (29 اکتوبر 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2023-24 میں 8.2 فیصد کی تیز رفتار اقتصادی ترقی کے ساتھ، ہندوستانی معیشت جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے مقابلہ میں لچک کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہندوستان کو فی کس آمدنی کی سطح میں اضافہ کرنے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی ضرورت ہے اور ایک ہنگامہ خیز عالمی ماحول کے درمیان بھی ترقی کی مسلسل بلندی حاصل کرتے رہنا ہے۔ حکومت ہند کے کئی اقدامات ترقی کے لیے ایک قابل عمل ماحولیاتی نظام تشکیل دے رہے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے پر حکومت کی زیادہ توجہ کے ساتھ، یہ ہندوستانی تجارتی سروس کے افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ سرحدوں کے آر پار تجارت کو بڑھانے کے لیے ایک سازگار ماحول اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں سہولت فراہم کریں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ تجارتی مذاکرات میں نئی جہتیں لائیں گے، اختراعی پالیسیاں بنائیں گے اور ہندوستان کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئی تحریک فراہم کریں گے۔ انہوں نے انڈین ٹریڈ سروس کے افسران کو یاد دلایا کہ وہ ہندوستان کی ترقی کو تقویت دینے اور بڑے پیمانے پر لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی لاگت اکاؤنٹس سروس کے افسران محصولات کے شفاف اندازے کو یقینی بناتے ہوئے سرکاری کاموں، اسکیموں اور پروجیکٹوں میں اخراجات کو معقول بنانے میں فعال کردار ادا کرتے ہیں۔ ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پیچیدہ مالی اور لاگت کے انتظام کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مہارت رکھتے ہوں گے۔ وہ بین الاقوامی تجارتی معاملات جیسے کہ اینٹی ڈمپنگ اقدامات اور مختلف دوطرفہ اور کثیر طرفہ معاہدوں کے تحت حفاظتی فرائض کی نگرانی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے اور اقدامات عوامی مالیات کے تحفظ اور سرکاری خریداری کے نظام میں کارکردگی اور تاثیر کو بڑھانے میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ جی ایس ٹی نظام کے نفاذ میں، انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس کے افسران کے ذریعہ کئے گئے آڈٹ ریونیو کے رساؤ کا پتہ لگانے اور تعمیل کے اقدامات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے انہیں اس حقیقت سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیا کہ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا حتمی اثر پسماندہ اور محروم طبقات کی فلاح و بہبود پر پڑتا ہے۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 1887
(Release ID: 2069349)
Visitor Counter : 9