کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ اور جی ایس ٹی کی شرحوں میں کمی کی وجہ سے کینسر سے بچاؤ کی تین  دواؤں (ٹراسٹوزوماب، اوسیمرٹینیب اور ڈروالوماب) کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں میں  کمی واقع ہو گی

Posted On: 29 OCT 2024 2:23PM by PIB Delhi

سستی قیمتوں پر ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کے مطابق، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) نے مورخہ 28 اکتوبر2024 کو جاری کئے گئے ایک آفس میمورنڈم میں متعلقہ مینوفیکچررز کو کینسر سے بچاؤ کی تین دواؤں، ٹراسٹوزوماب، اوسمر ٹینیب اور ڈروالوماب پر زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمتوں  کو ​​کم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں ان تینوں کینسر سے بچاؤ کی ادویات کو کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کرنے کے اعلان کے مطابق ہے۔ محکمہ محصولات، وزارت خزانہ نے مورخہ 23 جولائی2024 کو نوٹی فکیش30/2024 جاری کرکے جس میں ان تینوں اینٹی کینسر ادویات پر کسٹم ڈیوٹی کو صفر کردیا گیا۔

مزید برآں محکمہ محصولات، وزارت خزانہ نے مورخہ 8 اکتوبر2024 کو ایک نوٹیفکیشن نمبر جاری 05/2024 کیا، جس میں ان تینوں ادویات پر 10 اکتوبر2024 سے موثر  جی ایس ٹی کی شرحوں میں 12 فیصد سے 5فیصد تک کمی کو نوٹی فائی کیا  ہے۔

اس کے مطابق، مارکیٹ میں ان ادویات کی ایم آر پی میں کمی کی جانی چاہیے اور ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں کمی کے فوائد صارفین تک پہنچائے جانے چاہئیں۔ لہذا، این پی پی اے کے ذریعے مورخہ 28 اکتوبر2024  کو  جاری کئے گئے آفس میمورنڈم  میں  ہدایت  کی گئی تھی مذکورہ ادویات کے تمام مینوفیکچررز کو اپنی ایم آر پی کم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ مینوفیکچررز کو اس کے لئے   ڈیلرز، اسٹیٹ ڈرگس کنٹرولرز اور حکومت کو قیمتوں کی فہرست یا ضمنی قیمت کی فہرست جاری کرنی ہوگی  جس تبدیلیوں کی نشاندہی  ہو اور قیمت میں تبدیلی سے متعلق معلومات فارم-II/ فارم V کے ذریعے این پی پی اے کو جمع کرانا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م ش۔ن م۔

U- 1868


(Release ID: 2069195) Visitor Counter : 34