اسٹیل کی وزارت
ایس اے آئی ایل نے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2024 منایا
Posted On:
28 OCT 2024 5:00PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل) نے آج ایس اے آئی ایل میں سالمیت، شفافیت اور اخلاقی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے 28 اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک چلنے والے ویجیلنس بیداری ہفتہ (وی اے ڈبلیو) کا افتتاح کیا۔ سیل کے کارپوریٹ دفتر میں اس پروگرام کا افتتاح جناب امریندو پرکاش چیئر مین سیل، جناب وی ایس چکرورتی ڈائریکٹر (کمرشیل)، جناب اے کے تلسیانی ڈائریکٹر (فنانس)، جناب کے کے سنگھ ڈائریکٹر ( عملہ)، جناب اے کے سنگھ ڈائریکٹر (تکنیکی، پروجیکٹس اور خام مال) اور جناب ایس این گپتا سی وی او سیل نے بھارت رتن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس کے بعد سیل کے چیئرمین شری امریندو پرکاش نے سیل ملازمین کو دیانتداری کا حلف دلایا۔

وی اے ڈبلیو کے تحت، سیل کے پلانٹس اور یونٹس میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد ایس اے آئی ایل کے اندر اخلاقی معیار کو بلندکرنا ہے۔ ان سرگرمیوں میں نعرہ نویسی ، کوئز، پینٹنگ مقابلے اور انٹرایکٹو سیشن شامل ہیں۔ سیل کے ملازمین، اہل خانہ اور سیل پلانٹس اور یونٹس میں طلباء ان سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ وی اے ڈبلیو مہم کی مدت کے دوران (15 اگست سے 15 نومبر 2024 تک)، شراکت داروں اور اسکولی بچوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایس اے آئی ایل ٹاؤن شپس میں گرام سبھا، دکانداروں کے ساتھ ملاقاتیں، پروگرامز اور دیگر سرگرمیاں منظم کی جا ر ہی ہیں۔
ایس اے آئی ایل گروپ سے خطاب کرتے ہوئے،جناب امریندو پرکاش نے کہا،’’ایمانداری کا مطلب صرف تعمیل کرنا نہیں ہے، بلکہ ایک ایسی ثقافت کو فروغ دینا ہے جہاں اخلاقی رویہ دوسری فطرت بن جائے۔ ایمان داری اور شفافیت کے ساتھ ادارے سے ہماری وابستگی ادارے کو کامیابی اور ترقی کی کلید ہے۔ ‘‘ جناب ایس این گپتا، سی وی او، ایس اے آئی ایل نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ نظاموں اور طریقہ کار کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ شفافیت اور جوابدہی کو بڑھایا جا سکے۔
*********
ش ح ۔ م ح۔ ش ب ن
U. No.1835
(Release ID: 2068953)
Visitor Counter : 34