عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی وی سی نے ویجیلنس بیداری ہفتہ 2024 منایا

Posted On: 28 OCT 2024 4:49PM by PIB Delhi

ویجیلنس بیداری ہفتہ 2024 کا آج ’’قوم کی خوشحالی کے لیے سالمیت کی ثقافت‘‘ کی تھیم کے ساتھ  آغازہوا۔ کمیشن کے عہدیداران جناب پروین کمار سریواستو، سینٹرل ویجیلنس کمشنر اور جناب اے ایس  راجیو،  ویجیلنس کمشنر  نے صبح 11 بجے ویجیلنس بھون، نئی دہلی میں سچائی اور دیانت داری کا حلف دلایا ۔

ویجیلنس بیداری ہفتہ2024، 28  اکتوبر سے 3 نومبر 2024 تک منایا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ  برسوں سے کمیشن تین ماہ کی مہم چلا رہا ہے، جس کے تحت ویجیلنس بیداری ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس سال ویجیلنس بیداری ہفتہ سے متعلق مہم 16 اگست سے 15 نومبر 2024 تک چلائی جارہی ہے۔

کمیشن 8 نومبر 2024 کو وگیان بھون میں ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر ایک تقریب کا بھی اہتمام کرے گا۔  عزت مآب صدر جمہوریہ ہند  اس تقریب مہمان خصوصی ہوں گی۔

مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں/محکموں/تنظیموں کو پانچ مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے یعنی صلاحیت سازی کے پروگرام، نظامی اصلاحات کے اقدامات کی شناخت اور ان پر عمل درآمد، سرکلر/رہنمائی/ دستورالعمل کو اپ ڈیٹ کرنا، 30.06.2024 سے پہلے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ اور متحرک ڈیجیٹل موجودگی کے تعلق سے تین ماہ تک مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ان احتیاطی تدابیر پر توجہ دینے سے ایک شفاف اور جوابدہ نظام قائم ہوگا۔

*********

ش ح ۔ م ح۔  ش ب ن

U. No.1834


(Release ID: 2068933)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil