محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت 20.74 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج کیا گیا


25 سال کی عمر تک کے 9.89 لاکھ نوجوان ملازمین نئے رجسٹریشن میں شامل ہوئے

تقریباً 4.14 لاکھ خواتین ملازمین نے ای ایس آئی اسکیم میں رجسٹر یشن کرایا

اگست، 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت نئے رجسٹر شدہ اداروں کی تعداد 28,917   ہے

اگست، 2024 میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹر شدہ ٹرانس جینڈر ملازمین کی تعداد  60 ہے

Posted On: 26 OCT 2024 2:56PM by PIB Delhi

 ای ایس آئی سی کے عبوری پے رول اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2024 کے مہینے میں 20.74 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔

اگست 2024 کے مہینے میں 28,917 نئے اداروں کو ای ایس آئی اسکیم کے سماجی تحفظ کے دائرے میں لایا گیا ہے اور اس طرح زیادہ سے زیادہ کارکنوں کو سماجی تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مزید برآں، سال در سال کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2023 کے مقابلے میں خالص رجسٹریشن میں 6.80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سال در سال موازنہ

شق

اگست 2023

اگست 2024

نمو

ماہ کے دوران رجسٹرڈ ہونے والے نئے ملازمین کی تعداد

19.42 لاکھ

20.74 لاکھ

1.32 لاکھ

 

 

 

 

 

اعداد و شمار سے معلوم ہونے والی یہ بات قابل ذکر ہے کہ مہینے کے دوران شامل کیے گئے کل 20.74 لاکھ ملازمین میں سے 9.89 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 47.68 فیصد ہیں، 25 سال کی عمر گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ پے رول کے اعداد و شمار کے صنفی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ اگست 2024 میں خواتین ممبروں کا خالص اندراج 4.14 لاکھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگست 2024 کے مہینے میں ای ایس آئی اسکیم کے تحت کل 60 ٹرانس جینڈر ملازمین بھی رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو ای ایس آئی سی کے اس عزم کی تصدیق کرتا ہے کہ وہ معاشرے کے ہر طبقے کو اس کا فائدہ پہنچائے گا۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیوں کہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1783




(Release ID: 2068492) Visitor Counter : 22


Read this release in: English , Tamil , Hindi , Marathi