وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

’ازسر نو وضاحت کردہ دفاعی تحقیق و ترقی کے لیے ڈی آر ڈی او کا تغیر‘ کے موضوع پر تبالہ خیال کے لیے پونے میں ڈی آر ڈی او   کے ڈائرکٹرس کا دو روزہ اجتماع 2024

Posted On: 25 OCT 2024 6:47PM by PIB Delhi

ڈی آر ڈی او کے ڈائرکٹر حضرات کے دو روزہ اجتماع 2024 کا آغاز ، 25 اکتوبر  2024 کو پونے میں واقع آرمامنٹ تحقیق و ترقی کے ادارے میں عمل میں آیا۔ ڈی آر ڈی او کی اس سالانہ تقریب کا افتتاح دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمے کے سکریٹری  اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت کے ذریعہ کیا گیا۔ اپنے خطاب میں، ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے آج کے تغیر پذیر عالمی منظرنامے میں تکنالوجی کی قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر قیادت حکومت کے آتم نربھر اور وکست بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک تنظیم کے طور پر ڈی آر ڈی او میں اصلاح، کارکردگی اور تغیر  پر زور دیا۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف، سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ نے مستقبل کے تنازعات کے لیے آئندہ نسل کی تکنالوجیوں کو بروئے کار لانے اور خود انحصار دفاعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں ڈی آر ڈی او کے کردار پر مکمل گفتگو کی۔

اجتماع کے دوران ’ازسر نو وضاحت کردہ دفاعی تحقیق و ترقی کے لیے ڈی آر ڈی او کا تغیر‘ کے موضوع کے مطابق مختلف سیشن منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کا مقصد شرکاء کو ڈی آر ڈی او اصلاحات کے سلسلے کے بارے میں مطلع کرنا ہے جو ڈی آر ڈی او کو ایک زیادہ موثر ادارہ بنانے کی سمت میں نافذ یا زیر عمل ہیں۔

اس تقریب میں ملک کو دفاعی ٹکنالوجی میں ایک سرکردہ قوم بنانے کے لیے صنعت اور تعلیمی اداروں کو بڑے پیمانے پر شامل کرکے ایک مضبوط تحقیق و ترقی ماحولیاتی نظام کو تیار کرنے پر غور و خوض کیا گیا ہے۔ تعلیمی اور صنعت کی شرکت کے ذریعے دفاعی تحقیق و ترقی میں صلاحیت بڑھانے کے لیے تبادلہ خیال کے مختلف سیشنوں اور مکمل مذاکرات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ اجتماع مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے سلسلے میں خیالات اور تجاویز کے اشتراک کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

مختلف تکنالوجی اور کارپوریٹ کلسٹروں کے ڈائرکٹر جنرل حضرات، تجربہ گاہوں کے ڈائرکٹرس اور پروگرام ڈائرکٹرس، صدردفاتر کے کارپوریٹ ڈائرکٹرس اور مربوط مالی مشیران سمیت ڈی آر ڈی او کے سرکرہ افسران اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

A group of people sitting in a rowDescription automatically generated

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1749




(Release ID: 2068260) Visitor Counter : 19


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil