بھارت کے لوک پال
ہندوستان کے لوک پال نے قانونی نامہ نگاروں کی منظوری کے اصولوں کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی
Posted On:
25 OCT 2024 4:07PM by PIB Delhi
ہندوستان کے لوک پال نے 18 اکتوبر 2024 کے سرکلر کے ذریعے قانونی نامہ نگاروں کی منظوری کے اصولوں کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 8 نومبر 2024 تک بڑھا دی ہے۔
ہندوستان کے لوک پال نے قانونی نمائندوں کی منظوری کے اصول وضع کیے ہیں اور انہیں 25 ستمبر 2024 کے سرکلر کے ذریعے لوک پال آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران، 25 ستمبر 2024 کے سرکلر کے ذریعے دلچسپی رکھنے والے اور اہل صحافیوں/نمائندوں سے لوک پال آف انڈیا میں قانونی نمائندوں کی حیثیت سے تسلیم کیے جانےکے لیے مقررہ پروفارما پر 30 دن کے اندردرخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
2. مذکورہ بالاصورتحال کو تمام متعلقہ افراد کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ وہ مقررہ تاریخ تک درخواستیں جمع کرسکیں۔
(Annexure-I) (Link: https://lokpal.gov.in/pdfs/NormsLegalCorrespondents.pdf)
(Annexure-II) (Link: https://lokpal.gov.in/pdfs/applicationsLegalCorrespondents.pdf)
(Annexure-III) (Link: https://lokpal.gov.in/pdfs/legal_correspondent.pdf)
***
ش ح۔ م ع ن۔س ع س
ٗUNO-1736
(Release ID: 2068129)
Visitor Counter : 35