وزیراعظم کا دفتر
ساتویں ہندوستان-جرمنی بین حکومتی مشاورت میں وزیر اعظم کا افتتاحی بیان
Posted On:
25 OCT 2024 4:03PM by PIB Delhi
عزت مآب،
ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ساتویں بین حکومتی مشاورت کے موقع پر آپ اور آپ کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم۔
عزت مآب،
یہ آپ کا ہندوستان کا تیسرا دورہ ہے اور خوش قسمتی سے یہ میری تیسری مدت کی پہلی آئی جی سی میٹنگ بھی ہے۔ ایک طرح سے، یہ ہماری دوستی کا تہرا جشن ہے۔
عزت مآب،
2022 میں برلن میں منعقدہ آخری آئی جی سی کے دوران ہم نے دو طرفہ تعاون کے لیے اہم فیصلے کیے تھے۔
دو سالوں میں ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کے مختلف شعبوں میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔ دفاع، ٹیکنالوجی، توانائی، سبز اور پائیدار ترقی جیسے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون باہمی اعتماد کی علامت بن گیا ہے۔
عزت مآب،
دنیا کشیدگی، تنازعات اور غیریقینی صورتحال کے دور سے گزر رہی ہے۔ انڈو- پیسیفک خطے میں قانون کی حکمرانی اورنیویگیشن کی آزادی کے حوالے سے بھی شدیدتشویشات ہیں۔ ایسے وقت میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ایک مضبوط لنگر کے طور پر ابھری ہے۔
یہ لین دین کا رشتہ نہیں ہے؛یہ دو قابل اور مضبوط جمہوریتوں کے درمیان تبدیلی کی شراکت ہے۔ ایک ایسی شراکت داری جو عالمی برادری اور انسانیت کے لیے ایک مستحکم، محفوظ اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں کردار ادا کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں فوکس آن انڈیا کی حکمت عملی جو آپ نے گزشتہ ہفتے جاری کی تھی، خوش آئند ہے۔
عزت مآب،
مجھے خوشی ہے کہ اپنی شراکت داری کو وسعت دینے اور اسے بلند کرنے کے لیے ہم بہت سے نئے اور اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ہم پوری حکومت کے نقطہ نظر سے پوری قوم کے نقطہ نظر تک بڑھ رہے ہیں۔
دونوں ممالک کی صنعتیں، اختراع کنندگان اور نوجوان ٹیلنٹ کو آپس میں جوڑرہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کی جمہوریت کاری ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ آج اختراع اور ٹیکنالوجی پر روڈ میپ جاری کیا جا رہا ہے۔ اس سے مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور صاف توانائی جیسے اہم شعبوں میں ہمارے تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔
ابھی ہم نے جرمن بزنس کی ایشیا- پیسیفک کانفرنس میں شرکت کی۔ کچھ عرصے بعد ہم سی ای اوز کے فورم میں بھی شرکت کریں گے، اس سے ہمارا تعاون مزیدمضبوط ہوگا۔ ہماری معیشتوں کو متنوع بنانے اور خطرے سے پاک کرنے کی کوششیں بھی زور پکڑیں گی اوریہ محفوظ، قابل اعتماد اور قابل بھروسہ سپلائی ویلیو چین بنانے میں مدد کریں گی۔
آب و ہوا کی کارروائی کے تئیں اپنے عزم کے مطابق، ہم نے قابل تجدید توانائی میں عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک پلیٹ فارم بنایا ہے اور آج گرین ہائیڈروجن روڈ میپ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ہمیں خوشی ہے کہ ہندوستان اور جرمنی کے درمیان تعلیم، ہنر مندی کی ترقی اور نقل و حرکت آگے بڑھ رہی ہیں۔ جرمنی کی طرف سے جاری کردہ ہنر مند مزدوروں کی نقل و حرکت کی حکمت عملی خوش آئند ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج کی ملاقات ہماری شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ اب میں آپ کے خیالات سننا چاہوں گا۔
اس کے بعد ہمارے ساتھی ہمیں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔
ایک بار پھر، آپ اور آپ کے وفد کا ہندوستان میں پرتپاک خیر مقدم ہے۔
اعلان دستبرداری- یہ وزیر اعظم کے بیانات کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بیانات ہندی میں دیئے گئے ہیں۔
*************
(ش ح ۔ا ک۔ن ع(
U.No 1735
(Release ID: 2068125)
Visitor Counter : 50
Read this release in:
Odia
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Kannada
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Bengali
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam