بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن سُویدھا 2.0 موبائل ایپ سے انتخابی مہم کی اجازت ناموں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں اور پارٹیوں کو مزید سہولت


الیکشن کمیشن نے اپ گریڈ شدہ سُویدھا 2.0 موبائل ایپ لانچ کی جس سے صارفین اجازت  ناموں کی درخواست  دینے، اسٹیٹس جاننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہوسکیں گے

Posted On: 24 OCT 2024 6:31PM by PIB Delhi

امیدوار اور پارٹیاں اب زیادہ سے زیادہ سہولت کے لیے نئی اور اپ گریڈ شدہ سُویدھا 2.0 موبائل ایپلی کیشن میں بھی انتخابی مہم سے متعلق اجازت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے پہلے، امیدوار اور جماعتیں صرف اسٹیٹس ٹریک کر سکتی تھیں اور موبائل ایپ پر منظوری ڈاؤن لوڈ کر سکتی تھیں اور اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں صرف آف لائن موڈ یا ویب پر مبنی پورٹل کے ذریعے کی جاسکتی تھیں۔ تازہ ترین اپ گریڈ نے سُویدھا ایپ کو ون اسٹاپ حل بنا دیا ہے، جو مہم سے متعلق تمام اجازتوں کو تلاش کرنے، ٹریک کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پریس نوٹ جیسے ای سی آئی اپ ڈیٹس اور تازہ ترین ہدایات / آرڈرز کو ان کی انگلیوں کے نوک پر تیار کرتا ہے۔ پلیٹ فارم جو فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ اصول پر کام کرتا ہے شفاف اجازت ناموں کو یقینی بناتا ہے، اس طرح کسی بھی صوابدید کو ختم کرتا ہے۔

نئی ایپ کے اجراء کے موقع پر چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں امیدواروں اور پارٹیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی مسلسل کوشش کرتا ہے اور سُویدھا 2.0 کا آغاز تکنیکی طور پر بااختیار انتخابات کی سمت میں ایک اور قدم ہے، کیوں کہ جو امیدوار انتخابات کے دوران ہمیشہ حرکت میں رہتے ہیں وہ اب آسانی سے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنے موبائل فون سے اجازت کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

سُویدھا 2.0 موبائل ایپ  سے صارفین کسی بھی مہم سے متعلق اجازت نامے کی درخواست دینے کے لیے ضروری درخواست فارم، اعلانات اور دیگر دستاویزات ڈاؤن لوڈ  کرسکتے ہیں۔ ایک ریفرنس آئی ڈی تیار ہوگی جو صارفین کو ان کی درخواستوں کے اسٹیٹس کو ٹریک کرنے میں مدد کرے گی۔ اجازت نامے کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد درخواست پر آرڈر کاپی ایپ سے ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔ صارف کو کئی دیگر خصوصیات جیسے نامزدگی کی حیثیت، انتخابی شیڈول اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹس کو ٹریک کرنے میں مدد ملے گی جو پہلے صرف الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب تھیں۔ سُویدھا 2.0 موبائل ایپلی کیشن زیادہ صارف دوست ہے اور اس میں سیکیورٹی خصوصیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سُویدھا 2.0 موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔

اینڈرائڈ سُویدھا 2.0 موبائل ایپ کا لنک:  https: //play.google.com/store/apps/details?id=suvidha.eci.gov.in.candidateapp&pli=1

آئی او ایس سُویدھا 2.0 موبائل ایپ کا لنک:  https: //apps.apple.com/app/suvidha-candidate/id6449588487

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1705


(Release ID: 2067883) Visitor Counter : 43