صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 25 سے 26 اکتوبر تک چھتیس گڑھ کے دورہ پر رہیں گی

Posted On: 24 OCT 2024 6:24PM by PIB Delhi

صدر  جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو 25 سے 26 اکتوبر 2024 تک چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گی۔

25 اکتوبر کو صدر جمہوریہ ایمس، رائے پور کے دوسرےجلسہ تقسیم اسناد پروگرام میں شرکت کریں گی۔ اسی دن، وہ این آئی ٹی، رائے پور کے 14ویں جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی اور نیا رائے پور میں پورکھوتی مکتنگن کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ26  اکتوبر کو آئی آئی ٹی، بھلائی کے چوتھے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔ وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے میموریل ہیلتھ سائنس  اوررائے پور میں چھتیس گڑھ کی آیوش یونیورسٹی کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد میں بھی شرکت کریں گی ۔

******

 

 

ش ح۔ع و ۔ ش ب ن

U-No.1700


(Release ID: 2067852) Visitor Counter : 36