مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھر پتوار سے حیرت تک: آبی جل کُمبھی ایک سوچھ سبز وسیلہ


آسام کے موریگاؤں میں سیلاب زدہ بورچیلا سے تعلق رکھنے والی خواتین اور دیپور بیل کے دو نوجوان کاروباری افراد سوچھ بھارت مشن-شہری کے تحت آبی جل کُمبھی کو ماحول دوست مصنوعات اور روزگار کے مواقع میں تبدیل کر کے کمال کر رہے ہیں

Posted On: 24 OCT 2024 5:16PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z4NE.jpg

سوچھ بھارت مشن-شہری کے تحت حال ہی میں ختم ہونے والی ہاؤسنگ اور شہری  امور کی وزارت کی زیرقیادت سوچھتا ہی سیوا مہم نے پورے ملک میں زبردست پذیرائی حاصل کی، جس میں شمال مشرقی ریاستیں صحت اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے میں سب سے آگے ہیں، خاص طور پر جیسے جیسے تہوار کا موسم قریب آ رہا ہے۔ یہ ریاستیں مختلف قسم کے فعال اقدامات کے ذریعے سوچھتا کو ترجیح دیتے ہوئے گردشی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اختراعی اقدامات کر رہی ہیں۔آبی جل کُمبھی ایک غیر مقامی آبی پودا ہے جو ہندوستان میں بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔ اس میں پرکشش جامنی رنگ کے پھول ہوتے ہیں۔ تاہم اپنی جمالیاتی کشش کے باوجود،آبی جل کُمبھی ایک مشکل کھر پتوار بن گیا ہے، جس میں میٹھے پانی کے ذخائر جیسے ندیوں، تالابوں اور جھیلوں میں بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے۔ اس کی حد سے زیادہ افزائش ماہی گیری، نقل و حمل اور تفریح ​​جیسی سرگرمیوں کو روکتی ہے، جس سے یہ پانی کے وسائل کو کم قابل عمل بناتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BJJS.jpg

وسطی آسام کے موریگاؤں ضلع میں واقع سیلاب زدہ بورچیلا گاؤں میں خواتین کے ایک چھوٹے سے گروپ نے آبی جل کمبھی، ایک وسیع میٹھے پانی کے کھرپتوار کو خوبصورت دستکاریوں میں تبدیل کرنے کے مشن کا آغاز کیا، جس سے کچرے سے دولت پیدا کی گئی۔ ان کا نقطہ نظر واضح تھا۔ وہ باوقار اور با مقصد زندگی بنانے کا حوصلہ رکھتی تھیں۔ ان میں سے ہر ایک اب کم از کم 10,000 روپے  ماہانہ  کی آمدنی  کرتی ہیں۔یہ پہل جو آسام اسٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن (اے ایس آر ایل ایم) کا حصہ ہے، نے نہ صرف انہیں خود کفیل بننے کا موقع فراہم کیا، بلکہ ان کی مالی دشواریوں کو بھی ختم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UF7M.jpg

چونکہ 60 پرعزم خواتین نے محنت کے ذریعے اپنا مستقبل بدلنے کی کوشش کی، انہیں خام مال کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی سے، قریبی دریائے سونائی میں پائی جانے والی وافرمقدار میں آبی جل کمبھی ایک پوشیدہ نعمت بن گئی۔ مقامی طور پر‘پانی میٹیکا’ کے نام سے جانی جانے والی یہ نسل آسام میں پائی جاتی ہے، جو اپنی بھرپور حیاتیاتی تنوع کے لیے اہم ہے، لیکن اس کی تیز رفتار نشوونما کی وجہ سے اکثر اسے ایک کھر پتوار کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو کہ آہستہ سے چلنے والے آبی گزرگاہوں کو روکتا ہے۔ اس کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں میں مفید مصنوعات تیار کرنے کے لیے اس آبی پودے کو استعمال کرنے کے لیے ایک پروگرام نافذ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BBLR.jpg

آسام کے مرکز میں دیپور بیل، ریاست کا واحد رامسر سائٹ ہے، جہاں آبی جل کمبھی کی وسیع چٹائیاں ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہیں۔ گوہاٹی کے دو پرجوش نوجوانوں روپانکر بھٹاچارجی اور انیکیت دھر نے چیلنج کے درمیان ایک موقع دیکھا۔ اپنے اختراعی نقطہ نظر کے لیے پہچانے جانے والے نوجوانوں نے کمبھی کاغذ تیار کیا، جو کہ حملہ آور میٹیکا پلانٹ سے 100فیصد بایو ڈی گریڈ ایبل، بلاٹ فری اور کیمیکل سے پاک ہاتھ سے تیار کاغذ تیار کرنے کے لیے وقف وینچر ہے۔ ان کا سفر، سیکھنے اور موافقت کے عزم سے متصف، زیرو ویسٹ سٹیز چیلنج جیتنے پر اختتام پذیر ہوا، جو ان کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے، جو سبز روزگار کو فروغ دیتے ہوئے کچرے کو ماحول دوست حل میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ کمبھی کاغذ پہل میں تقریباً 40 خواتین کام کرتی ہیں۔

بورچیلا گاؤں کی خواتین اور اختراع کرنے والے روپانکر اور انیکیت کے متاثر کن سفر یہ بتاتے ہیں کہ کس طرح آبی جل کمبھی کو کھر پتوار سے دولت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ماحول دوست مصنوعات اور پائیدار کاغذ بنا کر، وہ نہ صرف اپنی برادریوں کو ترقی دیتے ہیں، بلکہ ماحولیاتی پائیداری کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

****

(ش ح ۔ا ک۔ن ع(

U.No 1693




(Release ID: 2067837) Visitor Counter : 17