وزارت دفاع
وزارت دفاع نے چوگلے اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ، گوا کے ساتھ انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے چھ ایئر کشن گاڑیوں کے لیے 387.44 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا
Posted On:
24 OCT 2024 4:08PM by PIB Delhi
وزارت دفاع نے 24 اکتوبر 2024 کو چوگلے اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ،گوا کے ساتھ 387.44 کروڑ روپے کی کل لاگت سے انڈین کوسٹ گارڈ کے لیے چھ ایئر کشن وہیکلز (اے سی ویز) کی خریداری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ ان ایمفیبیئس جہاز، جنہیں 'ہوور کرافٹ' بھی کہا جاتا ہے، کی خرید، بائی (انڈین) زمرے کے تحت حاصل کی جائے گی۔
یہ اے سی ویز حکومت کے آتم نر بھر بھارت' ویژن کے مطابق پہلی بار ہندوستان میں مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے، جو ملک کے جہاز رانی کے منظر نامے میں ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ تکنیکی مہارت اور مقامی ذیلی اداروں، خاص طور پر ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔
ان پلیٹ فارموں کی خریداری کا مقصد انڈین کوسٹ گارڈ کی صلاحیت کو بڑھانا اور میری ٹائم سیکورٹی کی طرف بڑھتی ہوئی توجہ کو تقویت دینا ہے۔ ان جدید اے سی ویز کو کثیر مقصدی بحری کرداروں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں تیز رفتار ساحلی گشت، جاسوسی، فوجی دیکھ بھال، انٹرسیپشن اور تلاش وبچاؤ سے متعلق آپریشنز اور مصیبت میں مبتلا بحری جہازوں اور کرافٹس کی مدد شامل ہے۔
*************
ش ح ۔ م م۔ ع ر
U. No. 1684
(Release ID: 2067712)
Visitor Counter : 42