سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسام، سکم اور میزورم میں اہم قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Posted On: 22 OCT 2024 8:21PM by PIB Delhi

 سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آسام، سکم اور میزورم میں اہم قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے دہلی میں ایک جامع جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ ان میٹنگوں میں بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، مرکزی مملکتی وزیر مملکت (آر ٹی ایچ) جناب اجے ٹمٹا، جناب ہرش ملہوترا، آسام کے وزیر اعلی جناب ہیمنت بسوا شرما، سکم کے آر اینڈ بی وزیر جناب نر بہادر دہل، میزورم کے وزیر اعلی جناب لال دوہوما اور دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔

جناب گڈکری نے آسام میں 1001 کلومیٹر طویل 57 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس بات چیت میں پائیداری اور لاگت کی کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے کی رفتار کو مہمیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ان کوششوں کا مقصد علاقائی رابطوں کو نمایاں طور پر فروغ دینا، اقتصادی ترقی کو بڑھانا اور طویل مدتی فوائد کے لیے ریاست کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔

 

یہ پہل عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو آسام کے لیے ایک مربوط اور ترقی پسند مستقبل کا تصور رکھتے ہیں۔ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے ترقی اور خوشحالی کی راہ ہم وار کر رہے ہیں۔

جناب گڈکری نے سکم میں 309 کلومیٹر کو محیط 21 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پائیداری اور لاگت کی بچت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تیزی لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گئی۔ اس نقطہ نظر کا مقصد کنیکٹیوٹی کو بڑھانا، اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا اور سکم میں طویل مدتی ترقی کی حمایت کرنا ہے۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں سکم کی شاہراہیں رابطہ کاری اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے اور ریاست کے مستقبل کو نئی شکل دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

 

جناب گڈکری نے میزورم میں 572 کلومیٹر کو محیط 24 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مہمیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جب کہ منصوبوں پر عملدرآمد میں استحکام اور لاگت کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنایا گیا۔ اس کا مقصد پورے میزورم میں رابطے کو بہتر بنانا، اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کرنا اور ریاست کی طویل مدتی تبدیلی میں حصہ ڈالنا ہے۔

 

یہ اقدامات دونوں ریاستوں کے لیے تیز تر پیش رفت اور طویل مدتی فوائد کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہیں، جس سے علاقائی ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1608

 


(Release ID: 2067185) Visitor Counter : 49


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi