وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری اور ان کے سنگاپور کے ہم منصب نے نئی دہلی میں چھٹے ہندوستان ۔ سنگارپوروزیر دفاع کی سطح کے مکالمے کی مشترکہ صدارت کی


مخصوص میدانوں میں  صنعتی باہمی شراکت داری سمیت دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا

علاقائی امن، استحکام اور سلامتی پر مشترکہ نقطہ نظر پر مبنی دیرینہ تعلقات کو تسلیم کیا

Posted On: 22 OCT 2024 4:29PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی اینگ ہین نے 22 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں چھٹے ہندوستان-سنگاپور وزارت دفاع کی سطح کی  مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں وزراء نے علاقائی امن،  استحکام اور سلامتی پر مشترکہ نقطہ نظر کی بنیاد پر گہرے اور طویل مدتی دوطرفہ دفاعی تعلقات کو تسلیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I7G5.jpg

یہ میٹنگ اس پس منظر میں اہمیت کی حامل ہے،کیونکہ ہندوستان اپنی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے ایک عشرے کو منارہا ہے، جس میں اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات کو  ترقی دینے اور خطے کے ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینے میں سنگار پور نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باقاعدہ مصروفیات رہی  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QYX8.jpg

جیسا کہ 2025 ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل ہو رہےہیں۔اس موقع پر دونوں وزیر وں نے دفاعی تعاون کو مزید آگے بڑھانے اور نئی حصولیابیوں کو حاصل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہو ں نے مشترکہ فوجی تربیت ،فوج پر دوطرفہ معاہدے کو اگلے پانچ برس تک آگے بڑھانے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک دفاعی سازوسامان کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے لیے فطری شراکت دار ہیں، دونوں فریقوں نے آٹومیشن اور مصنوعی ذہانت جیسے مخصوص شعبوں میں تعاون کی تلاش سمیت صنعتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائ نے فیصلہ کیا کہ سائبر سیکورٹی جیسے ابھرتے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھایاجائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HWF8.jpg

جناب راج ناتھ سنگھ نے 2021 سے 2024 تک آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس میں ہندوستان کے لیے کنٹری کوآرڈینیٹر کے طور پر سنگاپور کی حمایت کے لیے ڈاکٹر این جی اینگ ہین کا شکریہ ادا کیا۔ سنگاپور کے وزیر دفاع نے تسلیم کیا کہ ہندوستان ایشیا کے امن اور استحکام کے لیے ایک اسٹریٹجک آواز ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دورہ سنگاپور کے دوران دو طرفہ تعلقات کو جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ تک حال ہی میں  بڑھا دیا گیا تھا۔

بات چیت سے قبل دورہ کرنے والے مہمان کا رسمی استقبال کیا گیا اور تینوں افواج کی طرف گارڈ آف آنر دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004H6OS.jpg

قبل ازیں سنگاپور کے وزیر دفاع نے نئی دہلی کے نیشنل وار میموریل میں شہید ہونے والے ہیروز کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ،انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052ZZ4.jpg

ڈاکٹر این جی اینگ ہین 21 سے 23 اکتوبر 2024 تک ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

************

U.No:1589

ش ح۔م ع


(Release ID: 2067083) Visitor Counter : 49