عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عملہ ،عوامی شکایات اور پینشن کا محکمہ یکم سے 30 نومبر 2024 تک ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم 3.0 کا انعقاد کرے گا


ملک بھر کے 800 اضلاع/شہروں میں کیمپ لگائے جائیں گے،یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈی ایل سی مہم ہے

اس کے تحت چہرے کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پنشنرز کی ڈیجیٹل بااختیاریت کو فروغ دیا جائے گا

چہرے کی تصدیق شدہ ایک کروڑ ڈی ایل سی کے ساتھ دو کروڑ ڈی ایل سی حاصل کرنے کے لیے سیچوریشن ماڈل اپنایا گیا

19 بینکوں، 785 ڈسٹرکٹ پوسٹ آفس، 57 ویلفیئر ایسوسی ایشنز، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور یو آئی ڈی اے آئی ٹیمیں ، سی جی ڈی اے ایک ماہ تک چلنے والی مہم میں تعاون کریں گے

Posted On: 22 OCT 2024 2:46PM by PIB Delhi

پنشنرز کو پنشن جاری رکھنے کے لیے ہر سال نومبر کے مہینے میں لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوتا ہے۔  عملہ، عوامی شکایات اور پینشن کا محکمہ تیسری ملک گیر ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کا انعقاد کرے گا جو ایک سے 30 نومبر 2024 تک ہندوستان بھر کے 800 شہروں/اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔محکمے نے آن لائن موڈ کے ذریعے 9اگست 2024 کو اس کی گائڈ لائنس کا اعلان کیا تھا۔

یہ مہم پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن،سی جی ڈی اے، ٹیلی مواصلات کا محکمہ، ریلویز، یو آئی ڈی اے آئی اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی تعاون سے منعقد کی جائے گی جس کا مقصد ملک کے دور دراز کونے میں تمام پنشنرز تک رسائی حاصل کرنا ہے۔

ڈی ایل سی مہم 2.0 نومبر 2023 میں 100 شہروں میں 597 مقامات پر منعقد کی گئی جس کے تحت کل 1.47 کروڑ ڈی ایل سی بنائے گئے، جن میں سے 45.46 لاکھ مرکزی حکومت کے پنشنرز کے تھے۔ چہرے کی تصدیق کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 25.41 لاکھ ڈی ایل سی بنائے گئے اور 90 سال سے زیادہ عمر کے 30,500 سے زیادہ پنشنرز نے ڈی ایل سی کا فائدہ اٹھایا۔

تمام شراکت داروں کے ساتھ  وسیع آؤٹ ریچ میٹنگز کے ذریعے آئندہ مہم کے لیے تیاری کا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ڈیڈیکیٹڈ ڈی ایل سی پورٹل کو 800 اضلاع، 1900 کیمپ کے مقامات اور 1000 نوڈل افسروں کی نقشہ سازی کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ تمام نوڈل افسران کے لیے مرحلہ وار ٹریننگ کا شیڈول بنایا گیا ہے۔

آئی پی پی بی اپنے 1.8 لاکھ پوسٹ مین اور گرامین ڈاک سیوکوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے 785 اضلاع میں کیمپ منعقد کرے گا۔ آئی پی پی بی لوگوں کے گھروں تک  ڈی ایل سی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ سہولت ملک بھر کے پنشنرز کے تمام زمروں کے لیے دستیاب ہو گی، قطع نظر اس کے کہ ان کے پنشن اکاؤنٹس مختلف بینکوں میں ہوں۔ آئی پی پی بی کے ذریعے  ڈی ایل سی جمع کرانے کے لیے’’ لوگوں کے  دروازے تک خدمات کی رسائی‘‘  حاصل  کرنے کے لیے، پنشنرز ippbonline.com پر تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔  تمام پوسٹ مین اور گرامین ڈاک سیوک موبائل فون سے لیس ہیں جو فنگر بائیو میٹرک اور چہرے کی تصدیق کی تکنیک کے ذریعے ڈی ایل سی جنریشن کے لیے استعمال ہوں گے۔

پنشن تقسیم کرنے والے19 بینک 150 شہروں میں 750 سے زیادہ مقامات پر کیمپ بھی لگائیں گے۔ عمر رسیدہ/معذور/بیمار پنشنرز کے گھروں/اسپتالوں کے دورے کیے جائیں گے، اس طرح وہ ڈیجیٹل طور پر لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے میں آسانی فراہم کریں گے۔ ان اقدامات کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام پنشنرز اس مہم سے مستفید ہوں اور خاص طور پر سپر سینئر پنشنرز کے لیے مددگار ثابت ہوں۔

57 پنشن ویلفیئر ایسوسی ایشنز، جو ڈی او پی پی ڈبلیو کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، کیمپوں کا انعقاد کرکے اور پنشنرز کو کیمپوں کے لیے متحرک کرکے مہم میں اہم کردار ادا کریں گی جو آئی پی پی بی اور پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کے ذریعہ منعقد ہوں گے۔

اس سال توجہ چہرے کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر ہوگی۔  الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور  یو آئی ڈی اے آئی اس مہم کے دوران مکمل تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔   چہرے کی تصدیق کو بزرگ پنشنرز کے لیے مزید ہموار اور آسان بنایا گیا ہے۔

ڈی ڈی، اے آئی آر اور پی آئی بی کی ٹیمیں آڈیو، ویژول اور پرنٹ پبلسٹی کے لیے اس مہم کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مہم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایس ایم ایس، ٹویٹس (# ڈی ایل سی کیمپین3)، جِنگلز اور شارٹ فلموں کے ذریعے آؤٹ ریچ کی کوششوں کو مزید تقویت دی جائے گی۔

یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے کی مہم ہوگی اور یہ پنشنرز کے تمام زمروں تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

**************

(ش ح ۔ ا م۔م  ذ)

U. No.1580


(Release ID: 2067033) Visitor Counter : 46