دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں شہری اراضی کے ریکارڈ کے سروے-ری سروے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا
ڈیجیٹل طور پر اپ ڈیٹ شدہ اور شفاف زمینی ریکارڈ، زمینی وسائل کو بہتر بنانے اور پالیسی اور منصوبہ بندی میں مدد کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کے اشتراک کی سہولت فراہم کرتے ہیں: جناب شیوراج سنگھ چوہان
ہم دنیا بھر کے ماہرین کی موجودگی سے فائدہ اٹھائیں گے اور وہ جو علم پیش کرتے ہیں، اس سے ہمیں زمین کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے میں مدد ملے گی: مرکزی وزیر
محکمہ نے شہری علاقوں میں زمین کے ریکارڈ بنانے کے لیے شہری آبادیوں کے قومی جیو- اسپیشل نالج پر مبنی لینڈ سروے کو منظوری دی ہے: جناب چوہان
Posted On:
21 OCT 2024 5:19PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے "سروے-ری سروے فار اربن لینڈ ریکارڈز میں جدید ٹیکنالوجیز" کے استعمال پر بین الاقوامی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے بطور مہمان خصوصی اپنے کلیدی خطاب میں ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کے تحت زمینی ریکارڈوں کی ڈیجیٹائزیشن اور دیکھ بھال کو فروغ دینے میں حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ معیاری زمینی ریکارڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ڈیجیٹل طور پر اپ ڈیٹ شدہ اور شفاف زمینی ریکارڈ، زمینی وسائل کو بہتر بنانے اور پالیسی اور منصوبہ بندی میں مدد کے لیے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایک مضبوط پراپرٹی ریکارڈ اور ٹیکس انتظامیہ کے لیے زمینی ریکارڈ تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی مرکز اور ریاستوں کی مختلف اسکیموں کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کی تاثیر اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔ وزیر موصوف نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں قریبی تال میل کی ضرورت پر زور دیا اور زمینی وسائل کے محکمے اور ریاستی حکومتوں سے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے شہری زمینی ریکارڈ بنانے میں حکومت مدھیہ پردیش کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ 34 قصبوں میں ڈرون پرواز مکمل ہو چکی ہے اور 12 قصبوں میں آرتھوریکٹیفائیڈ امیجری (او آر آئی) کی پیداوار مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے شہری علاقوں میں زمینی ریکارڈ بنانے کے مقصد سے محکمہ زمینی وسائل کے "نیشنل جیو اسپیشل نالج بیسڈ لینڈ سروے آف اربن ہیبی ٹیشنز (نکشا)" نامی اہم پروگرام پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پائلٹ پروجیکٹ تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 سے زیادہ شہروں / قصبوں میں شروع کیا جائے گا اور اس کے ایک سال کے وقت میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس کے بعد مکمل سروے کیا جائے گا، جس میں 5 سال کی مدت میں ملک کے تمام شہری علاقوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ جناب چوہان نے مزید کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 3ڈی تصویروں کے ساتھ فضائی فوٹو گرافی شہری منصوبہ بندی کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ مقامی سطح پر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب اور سیلاب کے بہتر انتظامات کو تیار کرنا بہت ضروری ہے۔ درست جی پی ایس کوآرڈینیٹ کے ساتھ فضائی فوٹو گرافی زمینی سروے کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد کرے گی، جو بالآخر پراپرٹی ٹیکس کی تشخیص، بہتر ٹرانسپورٹ سسٹم، نکاسی آب کی منصوبہ بندی اور سیلاب کے انتظام اور ہمارے شہری علاقوں کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری میں کارآمد ثابت ہوگی۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ان کا محکمہ اس سمت میں انتھک کوششیں کر رہا ہے۔ وہ زمینی ریکارڈ کی تخلیق اور مصالحت کے بارے میں دوسرے ممالک کے ماہرین سے مشاورت کرنا چاہتے تھے اور یہ دو روزہ کانفرنس اس سلسلے میں نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں عالمی بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال اور اسے سمجھنے کی کوشش ہے۔ انہیں یقین ہے کہ معزز شرکاء اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جن پر سیشن کے دوران تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وہ یہاں موجود ریاستی حکومتوں کے نمائندوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بحث میں فعال طور پر حصہ لیں، کیونکہ صرف ریاستوں کے تعاون سے ہی ہم شہری اراضی انتظامیہ میں جدید ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے اور زمین کے انتظام کے نظام میں کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ ہم دنیا بھر کے ماہرین کی موجودگی سے مستفید ہوں گے اور ان کے پیش کردہ علم سے ہمیں زمین کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر نے اس تقریب کے کامیاب انعقاد کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں امید ہے کہ ورکشاپ سے حاصل ہونے والی معلومات شہری بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پالیسیاں بنانے میں حکومت کی مدد کرے گی۔
دیہی ترقی کی وزارت کے اراضی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کہا کہ اس بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہم نے شہری علاقوں میں سروے کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے لیے سروے آف انڈیا ہمارا تکنیکی شراکت دار ہے، تاکہ تمام شہروں میں ڈرون پرواز کی جا سکے۔ جس سے ڈرون پرواز سے حاصل کی گئی تصاویر سے ریاستوں کے ریونیو اور شہری محکمے شہری اراضی کا ریکارڈ، ماسٹر پلان اور شہروں کے نکاسی کا ریکارڈ تیار کریں گے۔ اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ آراضی ریکارڈ کے غیر ملکی ماہرین سافٹ ویئر کے ماہرین سے فائدہ اٹھا سکیں، جن ریاستوں نے آراضی ریکارڈ سروے کا کام کیا ہے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ ہم آراضی ریکارڈ کا یہ کام ایک سال میں مکمل کر لیں گے۔
افتتاحی اجلاس میں، حکومت ہند کے زمینی وسائل کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب کنال ستیارتھی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ورکشاپ کا ایجنڈا طے کیا۔ جنوبی ایشیا کے انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ، شہری اور آراضی کے لئے ورلڈ بینک کے پریکٹس منیجر جناب عبد الرازق خلیل نے اربن ایریا میں آراضی ریکارڈ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حکومت ہند کےپنچایتی راج کی وزارت کےسکریٹری جناب وویک بھاردواج، نے سوامیتوا اسکیم کا تجربہ شیئر کیا اور شہری علاقوں کے لیے بھی ڈیجیٹل آراضی ریکارڈ کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
شہری ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ کے قیام اور برقرار رکھنے میں بین الاقوامی بہترین طرز عمل پر ورکشاپ کے پہلے اجلاس کی صدارت جناب منوج جوشی، سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل نے کی اور اس کی نظامت عالمی بینک کے لیڈماہر اقتصادیات جناب کلاؤس ڈیننگر نے کی۔ اس اجلاس میں جنوبی کوریا،ا سپین، نیدرلینڈ، فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، امریکہ، جرمنی کے لینڈ رجسٹریشن/ سروے کے محکموں کی عالمی شرکت تھی۔ اس اجلاس کے دوران رجسٹریشن قوانین کی اہمیت، زمین کے سروے، فضائی نقشہ سازی اور جی آئی ایس کے انضمام اور نفاذ پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ ورکشاپ حکومت ہند کی وزارتوں / محکموں، 34 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریونیو اور شہری ترقی کے سکریٹریوں، میونسپل کمشنروں، بین الاقوامی ماہرین، میونسپل افسران / تقریباً 120 اربن لوکل باڈیز کے سی ای اوز کے اسٹیک ہولڈرز کا ایک منفرد اجتماع ہے، جس میں پائلٹ پروگرام نیشنل جیو اسپیشل نالج بیسڈ سروے آف رہائش گاہ (نکشا) شہری زمین کے ریکارڈ کی جدید کاری اور ہندوستان اور بیرون ملک صنعت اور ٹیکنالوجی کے شراکت دار حصہ لے رہے ہیں ۔
مزید برآں، سروے اور ری سروے پر ایک ٹیکنا لوجی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے 30 سے زیادہ ٹیکنالوجی کمپنیوں نے حصہ لیا اور جس کا افتتاح حکومت ہند کے آراضی وسائل کے محکمے کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کیا۔
************
U.No:1542
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2066775)
Visitor Counter : 45