وزارت دفاع
بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی، متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر
Posted On:
21 OCT 2024 11:00AM by PIB Delhi
بحریہ کے سربراہ (سی این ایس)ایڈ مرل دنیش کے ترپاٹھی، 21 سے 24 اکتوبر 2024 تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد سبھی شعبوں میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی طرز پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کومستحکم کرنا اور ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ بحری تعلقات کو مضبوط بنانا اور دونوں بحریاؤں کے درمیان تعاون کے نئے امکانات تلاش کرنا ہے۔
سی این ایس یو اے ای کی بحری فورسز کے کمانڈرریئر ایڈمرل پائلٹ سعید بن حمدان آل نہیان اور متحدہ عرب امارات کے دیگر سینئر رکاری افسران کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں۔ ان کا یو اے ای کے نیشنل ڈیفنس کالج کا دورہ کرنے کا بھی پروگرام ہے جہاں وہ طلباء آفیسرز سے بات چیت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران، سی این ایس انڈیا-یو اے ای دو طرفہ بحری مشق کے تیسرے ایڈیشن کے انعقاد کا بھی مشاہدہ کریں گے۔
ہندوستانی بحریہ اور متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے درمیان تعاون پر مبنی رابطوں میں پورٹ کالز کے ذریعے آپریشنل بات چیت، دو طرفہ بحری مشق اور باہمی دورے، بحریہ سے بحریہ کے عملے کی بات چیت، نیز مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی(جے ڈی سی سی) شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 1523)
(Release ID: 2066620)
Visitor Counter : 40