صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے مالاوی کے صدر سے ملاقات کی؛ وفد سطح کے مذاکرات کی قیادت کی


آرٹس و ثقافت، نوجوانوں کے امور، کھیلوں اور دوا سازی کے تعاون پر مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے

مالاوی میں بھارتی برادری سے کل خطاب کیا

Posted On: 18 OCT 2024 7:46PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، مالاوی کے دورے کے دوسرے دن (18 اکتوبر 2024)  لِلونگوی میں اسٹیٹ ہاؤس پہنچیں، جہاں مالاوی کے صدر، عزت مآب ڈاکٹر لازرس مکارتھی چاکویرا نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔  دونوں رہنماؤں نے بھارت-مالاوی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی خاطر مختلف معاملات پر بات چیت کی ۔

صدرجمہوریہ نے آرٹس و ثقافت، نوجوانوں کے امور، کھیلوں اور دوا سازی کے تعاون پر مفاہمت نامون پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ان کی موجودگی میں بھارت کی طرف سے مالاوی کو انسانی امداد کے طور پر 1000 میٹرک ٹن چاول کی علامتی حوالگی اور مالاوی کو کینسر کا علاج کرنے والی مشین بھابھاٹرون  حوالے کی گئی ۔  انہوں نے مالاوی میں مستقل مصنوعی اعضا کے فٹنگ سینٹر (جے پور فٹ) قائم کرنے میں حکومت ہند کی حمایت کا اعلان کیا ۔

 

اس سے قبل آج صبح صدر جمہوریہ لِلونگوی میں قومی جنگی یادگار دیکھنے گئیں اور پہلی اور دوسری عالمی جنگوں اور دیگر فوجی کارروائیوں کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں اور شہریوں کے لیے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔  انہوں نے کاموزو مقبرے پر بھی پھولوں کی چادر چڑھائی، جو مالاوی کے پہلے صدر ڈاکٹر ہیسٹنز کاموزو بانڈا کی آرام گاہ ہے ۔

کل شام (17 اکتوبر 2024) صدر جمہوریہ نے مالاوی میں بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں بھارتی برادری کے ممبران سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت افریقہ کے ساتھ اپنی شراکت کو باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فوائد کے اصولوں کی بنیاد پر اہمیت دیتا ہے ۔  ہماری تعاون کے بنیادی ستون ترقی کی شراکت، صلاحیت کی تعمیر، تجارت اور اقتصادی تعاون، دفاع اور سیکیورٹی، اور عوامی رابطے ہیں ۔  ہر ستون بھارت-افریقہ تعلقات کے لیے اہم ہے ۔

 

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت نے افریقی اتحاد کو جی 20 تنظیم کا مستقل رکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  عالم جنوب کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے، بھارت عالم جنوب کے ممالک کے ساتھ اپنے تجربات اور صلاحیتوں کا اشتراک کرتا رہے گا ۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمارا غیر ملکی شہری (دیا سپورا) بھارت کی تبدیلی کے سفر کا ایک لازمی حصہ ہے ۔  انہوں نے بھارتی برادری کے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اس سفر میں شامل ہوں اور بھارت کے ترقیاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں ۔

 

 

کل (19 اکتوبر 2024) صدر جمہوری  رادھا کرشن مندر، لِلونگوی میں آرتی اور پوجا کریں گی اور مالاوی جھیل دیکھنے جائینگی، اس کے بعد وہ الجزائر، موریتانیہ اور مالاوی کے تین ملکی ریاستی دورے کے اختتام پر نئی دلی کے لیے روانہ ہوں گی ۔

صدر کا خطاب دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں -

***

ش ح  ۔   م د   ۔   م ت                                           

U - 1474



(Release ID: 2066233) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam