وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ہندوستان كے 55ویں بین الاقوامی فلمی میلے كے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ کی رجسٹریشن شروع


ہندوستان كے بین اقوامی فلمی میلے كی جانب سے سنیما کی خوشی کو بانٹنے کے لیے اخبار نویسوں کا خیر مقدم

ایف ٹی آئی آئی کی طرف سے چند خوش قسمت میڈیا مندوبین کے لیے اعزازی فلمی تعریفی سرٹیفکیٹ کورس

#اِفی ووڈمیں خوش آمدید، ہندوستان كے 55ویں بین الاقوامی فلمی میلے كے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ کی رجسٹریشن آج 18 اکتوبر 2024 شروع ہو رہی ہے۔ چاہے آپ ایک تجربہ کار فلمی نقاد ہوں یا کہانی سنانے کا شوق رکھنے والے ابھرتے ہوئے صحافی، یہ آپ کے لیے سنہرا موقع ہے ہندوستان كے 55ویں بین اقوامی فلمی میلے میں جو 20 سے 28 نومبر 2024 کو پنجی، گوا میں منعقد ہونے والے سنیما کی شاندار کارکردگی کا تجربہ کرنے کے لیے ہے۔میلے کے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر اندراج کرتے ہوئے آپ اس ٹیم کا حصہ ہوں گے جو سینما کی خوشی پر آپ کے احتیاط سے تیار کردہ مضامین کے ساتھ تہوار کو دنیا کے کونے کونے میں عوام تک لے جائے گی۔

دنیا کے لیے کم لاگت اور اعلیٰ معیار کے مواد کی تخلیق کا مرکز بننے کے لیے کمر بستہ ہندوستان کا پریمیئر فلم فیسٹیولانٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفی)حوصلہ افزائی کرنے، تسلیم کرنے  اور تفریحی شعبے میں ٹیلنٹ کو سراہنے کے لیے ایک قسم کے پلیٹ فارم کے طور پر کھڑا ہے۔  تخلیقی اظہار کے اس جذبے کو دی جانے والی پہچان اسٹیک ہولڈرز اور ان کی محنت کے لیے مواقع کی ایک صف کھولتی ہے۔ یہ متعدد کینوس سے اہم کہانیوں کو دیکھنے، سننے اور تجربہ کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے۔ مزید یہ کہ ہندوستان کا بین الاقوامی فلم میلہ فلم سازی کے فن اور دستکاری کے بارے میں آپ کی سمجھ کو بڑھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ ماسٹرکلاسز اور گفتگو میں سیشن پیش کرتا ہے جس میں دنیا بھر سے فلم انڈسٹری کے اہم شخصیات اپنے تجربات بیان کرنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے تیار ہیں کہ انھوں نے اسے کیسے بڑا بنایا!

جیسا کہ آپ جانتے ہیں معلومات اور مواصلات سنیما کی تعریف کے کلچر کو فروغ دینے اور فلم سازی کے فن سے حقیقی محبت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی لیے، آپ میڈیا کے مندوبین ہندوستان کے 55ویں بین الاقوامی فلم میلے کو ایک شاندار کامیاب بنانے کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

آپ کے پاس  ہندوستان كے55ویں بین اقوامی فلمی میلے میں عظیم فلموں اور فلمسازوں کی بابت باریکیوں سے لکھنے، ان سے بات کرنے اور  انہیں دکھانے کو یقینی بنانے کی صلاحیت ہی نہیں بلكہ ہر کہانی کو چمکانے کا موقع ہے۔

رجسٹریشن کا عمل

میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر رجسٹر کرنے کے لیے آپ کی عمر  یكم جنوری 2024 تک 21 سال ہو، اور  آپ پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل، یا آن لائن میڈیا تنظیم سے تعلق رکھنے والے نامہ نگار، فوٹوگرافر، کیمرہ پرسن یا ڈیجیٹل مواد کے تخلیق کار ہوں۔ عمر کے معیار پر پورا اترنے والے فری لانس صحافیوں کو بھی رجسٹر کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ براہ کرم رجسٹر یشن سے پہلے یہاں متعلقہ اہلیت کے معیار کو پڑھیں اور رجسٹر یشن سے پہلے بیان کردہ دستاویزات کو اپ لوڈ کرنے کے لیے تیار رکھیں۔رجسٹریشن کا عمل سیدھا ہے اور اسے https://my.iffigoa.org/media-loginپر آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 12 نومبر 2024  (ہندوستانی معیاری وقت كے مطابق) رات 11:59:59 تك ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر آپ کی منظوری كی اطلاع  آپ کی درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد آپ کے رجسٹرڈ ای میل آئی ڈی پر آپ کو دی جائے گی۔ رجسٹریشن کے اس عمل کے ذریعے صرف پریس انفارمیشن بیورو سے تسلیم شدہ میڈیا پرسن ہی 55ویں اِفی 2024 کے لیے میڈیا ڈیلیگیٹ پاسز کے اہل ہیں۔ پریس انفارمیشن بیورو میڈیا آؤٹ لیٹ کی مدت، سائز (سرکولیشن، سامعین، پہنچ)، سنیما پر توجہ، اور اِفی کی متوقع میڈیا کوریج جیسے عوامل کی بنیاد پر ہر میڈیا تنظیم کو دی جانے والی منظوریوں کی تعداد کا فیصلہ کرے گا۔

 

میڈیا ڈیلیگیٹ پاسیز 18 نومبر 2024 سے تسلیم شدہ میڈیا ڈیلیگیٹس کے ذریعہ اِفی کے مقام سے حاصل  کیے جاسکتے ہیں۔

کسی بھی سوال کے لیے برائے مہربانی iffi4pib[at]gmail[dot]comپر ایک میل بھیجیں جس کا موضوع 'میڈیا ایکریڈیٹیشن كویری' ہے۔

میڈیا ڈیلیگیٹس کے لیے ایف ٹی آئی آئی کی طرف سے فلمی تعریفی سرٹیفکیٹ کورس

اس سال، چند اولین خوش قسمت تسلیم شدہ میڈیا ڈیلیگیٹس کے لیے ایک نادر دعوت کا انتظار ہے۔ انہیں ایک اعزازی فلم تعریفی کورس میں حصہ لینے کا موقع ملے گا جو 18 نومبر 2024 کو پنجی، گوا میں پریس انفارمیشن بیورو  کے تعاون سے مشہور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا  کے با وسائل افراد کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ کورس ایک دن کا پروگرام ہے اور میڈیا ڈیلیگیٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے اور فارم میں فراہم کردہ کورس میں شرکت کے آپشن کو منتخب کرنے کے لیے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تسلیم شدہ میڈیا ڈیلیگیٹس کے لیے دستیاب ہوگا۔

کورس کی مزید تفصیلات وقت کے ساتھ منتخب میڈیا ڈیلیگیٹس کو بتائی جائیں گی۔ لہذا، آج ہی رجسٹر کریں اور دیکھیں کہ کیوں جلدی رجسٹریشن گیم چینجر ہے۔ اس طرح  آپ نہ صرف رش کو شکست دیں گے بلکہ آپ 2024 اِفی كے آغاز سے پہلے خصوصی معلومات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔

یہاں رجسٹر کریں اور ہم ایک بار پھر آپ کو سینما کی خوشی بانٹنے کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں!

 ملتے ہیں فلموں میں!

*******

U.No:1461

ش ح۔ع س۔س ا

iffi reel

(Release ID: 2066230) Visitor Counter : 57