مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت نے ٹرائی کی طرف سے منعقد کیے جانے والے نشریاتی شعبے میں‘ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز’ پر سمپوزیم کا افتتاح کیا

Posted On: 17 OCT 2024 11:48AM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج انڈیا موبائل کانگریس(آئی ایم سی-2024) کے موقع پر ٹرائی کی طرف سے منعقد نشریاتی شعبے میں‘ ابھرتے ہوئے رجحانات اور ٹیکنالوجیز’ پر ٹرائی کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوتی ، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری، جناب سنجے جاجواور ٹرائی کےسکریٹری جناب اتل کمار چودھری کی موجودگی میں ایک نصف  روزہ سمپوزیم کا افتتاح کیا۔یہ تقریب صنعت میں حالیہ تکنیکی ترقی اور ان کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پس منظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KAUE.jpg

ٹرائی کے سکریٹری جناب اتل کمار چودھری نے پرتپاک استقبالیہ خطبہ کے ساتھ تقریب کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا سمپوزیم ٹرائی کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے تاکہ سیکٹر میں نئے مباحثے اور غور و خوض کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، ان تبدیلیوں کو حل کرتے ہوئے جو ریگولیٹری فریم ورک میں حالیہ پیش رفت کی روشنی میں درکار ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت (ایم آئی بی) کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے اپنے خصوصی خطاب میں نشریاتی شعبے کو فعال بنانے کے لیے ترقی پر مبنی پالیسیوں اور اقدامات کی تشکیل میں وزارت کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ڈیجیٹل ریڈیو کو ایک کفایتی عوامی مواصلات کے ذریعے کے طور پر اس کے امکانات پر زور دیا جو زیادہ سے زیادہ اسپیکٹرم کے استعمال اور بہترساؤنڈ کوالٹی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹ ٹو موبائل (ڈی 2 ایم ) براڈکاسٹنگ کے فوائد پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس سے مواد کی ترسیل براہ راست موبائل فون پر ممکن ہوتی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ پرسار بھارتی، آئی آئی ٹی کانپور اور سانکھیہ لیبز کے تعاون سے پبلک سروس براڈکاسٹر، ہائی پاور اور کم پاور ٹرانسمیٹر دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈی 2 ایم ٹرائلز کر رہی ہے۔ انہوں نے 5جی کی تبدیلی کی صلاحیت پر بھی بات کی، جو خاص طور سے آگمنٹڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلٹی جیسی اہم ٹیکنالوجیز کی آمیزش سے انتہائی دلکش نشریاتی تجربات پیش کر سکتی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ذکر کیا کہ اینی میشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ، کامکس اور ایکسٹینڈڈ ریئلٹی (اے وی جی سی- ایکس آر) کے شعبے میں نمایاں ترقی متوقع ہے، جس میں اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور مواد کے استعمال کے تجربے کو بڑھانے کی صلاحیت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026J25.jpg

اپنے کلیدی خطاب میں، ٹرائی کے چیئرمین جناب انل کمار لاہوتی نے ایم اینڈ ای سیکٹر کی نمایاں ترقی کی رفتار پر روشنی ڈالی، جو کہ 2026 تک 3.08 ٹریلین روپئے  تک پہنچنے کا امکان ہے، جسے نئے میڈیا پلیٹ فارمز کی تیزی سے توسیع پانے کی وجہ سے تحریک ملی ہے۔انہوں نے امرسیو ٹیکنالوجی کی یکسر تبدیلی والی قوت پر زور دیا جو زیادہ شمولیت اور انٹرایکٹیو پر مبنی تجربہ فراہم کرتی ہیں۔  انہوں نے روشنی ڈالی کہ ڈائریکٹ ٹو موبائل (ڈی 2 ایم) براڈکاسٹنگ ایک متبادل مواد کی ترسیل کی ٹیکنالوجی کے طور پر ابھر رہی ہے جو انٹرنیٹ کے بغیر بھی بیک وقت نشریات کی اجازت دیتی ہے۔ مزید برآں، انہوں نے ڈیجیٹل ریڈیو کے فوائد پر زور دیا، خاص طور پر ایسے علاقوں میں جہاں ٹیلی ویژن کنکشن کا فقدان ہے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کرنے، خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے راہ ہموار کرنےکو یقینی بنانے اور براڈکاسٹنگ سیکٹر کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کے حوالے سے سفارشات اور ضوابط فراہم کرنے کے لیے ٹرائی کے عزم کا اعادہ کیا۔ ٹرائی نے حال ہی میں قومی نشریاتی پالیسی کی تشکیل کے لیے اپنی سفارشات فراہم کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003C4QG.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ہندوستان کے نشریاتی شعبے پر تکنیکی ترقی کے تبدیلی کے اثرات پر زور دیا، جس میں ناظرین کے لیے مواد بنیادی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ انہوں نے سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے زدپذیر  آبادی کے لیے نشریاتی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے  اے وی جی سی سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا، جو کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ایک ہموار سنگل ونڈو سسٹم کے ذریعے ہندوستان میں مواد کی تیاری کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کو مواد سے چلنے والی معیشت کے طور پر پیش کیا جس سے مواد تخلیق کاروں کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مقامی مواد کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے 234 نئے شہروں میں ایف ایم ریڈیو چینلز کی نیلامی کی مرکزی کابینہ کی حالیہ منظوری کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اقتصادی ترقی اور ثقافتی پھیلاؤ میں نشریاتی شعبے کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی ترقی کے استعمال کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اور سب کے لیے اعلیٰ معیار کے میڈیا مواد تک رسائی کو یقینی بنایا۔

آج کے سمپوزیم کا مقصد مختلف نشریاتی استعمال کے معاملات میں امرسیو ٹیکنالوجیز کی عملی ایپلی کیشنز اور تبدیلی کی صلاحیت کو تلاش کرنا ہے۔ غور و خوض کو تین بیک ٹو بیک سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا سیشن ‘براڈ کاسٹنگ لینڈ اسکیپ میں امرسیو ٹیکنالوجیز کا استعمال’ پر ہوگا،اس کے بعد ‘ڈی2 ایم اور 5جی براڈکاسٹنگ:مواقع اور چیلنجز’ پر اور آخری سیشن ‘ڈیجیٹل ریڈیو ٹیکنالوجی: ہندوستان میں ڈپلائمنٹ اسٹریٹجیز’ پر ہوگا۔ان سیشنز کے مقررین میں کمیونیکیشن سیکٹر، ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات  برادری  سے تعلق رکھنے والے ٹیکنالوجی ماہرین، آلات اور نیٹ ورک مینوفیکچررز، ٹیکنالوجی کمپنیاں اور حکومت شامل ہیں۔ اس سمپوزیم میں 100 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی شرکاء شرکت کر رہے ہیں۔

سمپوزیم کے بارے میں کسی بھی معلومات/وضاحت کے لیے، ٹرائی کے مشیر (بی اینڈ سی ایس) جناب دیپک شرما سے  سے advbcs-2@trai.gov.in پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO: 1429


(Release ID: 2065994) Visitor Counter : 31