امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز پنجاب میں دھان کی خریداری کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے


مرکزخریداری کے عمل کے دوران کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن، زمینی ریکارڈ کا انضمام، ڈیجیٹل خریداری عمل اور ایم ایس پی ادائیگیوں کی آن لائن منتقلی فراہم کر رہا ہے

مرکزی خوراک اور صارفین کے وزیر جناب پرہلاد جوشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، کئی امور پر تبادلہ خیال کیا

Posted On: 14 OCT 2024 7:09PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر نے آج یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں کے ایم ایس 2024-25 میں جاری دھان کی خریداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب میں دھان کی خریداری یکم اکتوبر 2024 سے شروع ہوئی ہے اور ہموار طریقہ سے جاری ہے۔

کے ایم ایس2023-24 میں گزشتہ برس پنجاب سے 124.14 لاکھ میٹرک ٹن چاول کی خریداری کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو کہ 100 فیصد حاصل کیا گیا تھا۔ اس سال کے ایم ایس 2024-25 کے لیے، حکومت ہند نے پہلے ہی پنجاب سے 124 لاکھ ٹن چاول کی تخمینی خریداری کی منظوری دے دی ہے جو کہ 185 لاکھ ٹن دھان کے برابر ہے اور حکومت ہند اسے ریاست سے بغیر کسی پابندی کے خرید رہی ہے۔

اس سال دھان کی خریداری کے لیے اس وقت پنجاب میں 2200 سے زیادہ منڈیاں کام کر رہی ہیں اور 13اکتوبر2024 تک، تقریباً 7.0 لاکھ ٹن دھان کی کل آمد میں سے، تقریباً سنٹرل پول کے لیے 6.0 لاکھ ٹن پہلے ہی خریدے جا چکے ہیں۔ دھان کی خریداری معمول کے مطابق 30 اکتوبر2024 تک جاری رہے گی۔

دھان کی خریداری کے عمل میں کسی دشواری سے بچنے کے لیے ذخیرہ کرنے کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ سی ایم آر (کسٹم ملڈ رائس) کی آمد کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے، دسمبر 2024 تک پنجاب میں دستیاب ڈھکے ہوئے گوداموں سے گیہوں کے ساتھ ساتھ چاول کے پچھلے اسٹاک کو ختم کرکے تقریباً 40 لاکھ ٹن ذخیرہ کرنے کی جگہ فراہم کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ پہلے ہی تیار کیا گیا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کاشتکاروں کو خریداری کے کاموں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے، کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن، زمینی ریکارڈ کا انضمام، ڈیجیٹل خریداری کے عمل اور ایم ایس پی ادائیگیوں کی آن لائن منتقلی سمیت مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ عام طور پر 48 گھنٹوں کے اندر کسانوں کو براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں ایم ایس پی کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کئی دیگر امور جن میں دھان کی خریداری پر کمیشن کے نرخوں کا جائزہ، ونگز پورٹل کی اپ ڈیٹ اور دھان سے چاول کا آو

¿ٹ ٹرن ریشو (او ٹی آر) شامل تھے، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملرز کی جانب سے اضافی ٹرانسپورٹیشن چارجز کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس معاملے پر یقین دہانی کرائی گئی کہ اس کو احسن طریقے سے جائزہ لے کر حل کیا جائے گا۔

کمیشن چارجز کی شرحوں پر نظر ثانی حکومت کے زیر غور ہے اور اس معاملے میں جلد ہی کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور میں دھان کے او ٹی آر اور ڈرائیج پر ایک مطالعہ جاری ہے۔

ونگز (ویئر ہاؤس انوینٹری نیٹ ورک اینڈ گورننگ سسٹم) پورٹل پر ڈیٹا؍فیلڈز کی اپ ڈیٹ ہو چکی ہے اور اس کی مرئیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے اب دستیاب ہے۔

****

ش ح۔ م ش

U. 1247

 


(Release ID: 2064845) Visitor Counter : 54


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada