وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات میں دیوار منہدم ہونے کے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا
متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا
Posted On:
12 OCT 2024 5:09PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج گجرات کے مہسانہ ضلع میں دیوار منہدم ہونے کے حادثے میں ہوئے جانی اتلاف پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
جناب مودی نے وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپئے اور مجروحین کو 50000 روپئے کے بقدر کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:
’’گجرات کے مہسانہ میں دیوار منہدم ہونے کا حادثہ ازحد افسوسناک ہے۔ اس میں جنہوں اپنوں کو کھویا ہے، ان کے تئیں میں تہہ دل سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا انہیں اس غم کو برداشت کرنے کی قوت عطا کرے۔ اس ساتھ ہی میں مجروحین کے جلد از جلد صحتیاب ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔ ریاستی حکومت کے زیر نگرانی مقامی انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرانے میں مصروف ہے:وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
’’گجرات کے مہسانہ میں ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپئے کے بقدر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپئے دیے جائیں گے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 1188
(Release ID: 2064406)
Visitor Counter : 37
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam