امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا


وزیر داخلہ نے ممبئی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی جانب سے گل دائرہ نذر کیا

رتن ٹاٹا جی کو ہمیشہ حب الوطنی اور یکجہتی کے علمبردار کے طور پر یاد رکھا جائے گا

ایک صنعت کار کے طور پر جس کا دنیا بھر میں احترام کیا جاتا ہے، اس نے ٹاٹا گروپ کو عالمی سطح پر شہرت بخشی

رتن ٹاٹا کی زندگی اور ملک سےعہدبستگی ہندوستان کے صنعتی منظر نامے میں ایک روشن ستارے کی حیثیت رکھتی ہے

رتن ٹاٹا جی کی میراث آنے والے طویل عرصے تک ملک کے صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی

وقت رتن ٹاٹا جی کو ان کے پیارے ملک سے جدا نہیں کرسکتا، وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے

ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے رتن ٹاٹا کی عہدبستگی لاکھوں خوابوں کے پورا ہونے کا باعث بنی

Posted On: 10 OCT 2024 5:29PM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی  وزیرجناب امت شاہ نے آج ممبئی میں مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی جانب سے گل دائرہ نذر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NGL5.jpg

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی  وزیرجناب امت شاہ نے ایکس  پر اپنی پوسٹ میں کہا، ’’رتن ٹاٹا جی کے انتقال پر وہ لاکھوں ہندوستانیوں کے ساتھ غم میں شریک ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی کی جانب سے بھی گل دائرہ نذر کیا گیا۔ رتن ٹاٹا جی کو ہمیشہ حب الوطنی اور یکجہتی کے علمبردار کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔ ایک صنعت کار کے طور پر جس کا دنیا بھر میں احترام کیا جاتا ہے، انہوں نے ٹاٹا گروپ کو عالمی سطح پر شہرت بخشی۔ ان کی زندگی اور ملک  سے عہدبستگی ہندوستان کے صنعتی منظر نامے میں ایک روشن ستارے کی حیثیت رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XYAZ.jpg

جناب امت شاہ نے کہا، "انہوں نے صاف ستھری کارپوریٹ حکمرانی کے ساتھ ٹاٹا گروپ کی قیادت کی، اصولوں کی پابندی کی، اور ٹاٹا ٹرسٹ کے ذریعے ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کے لیے کوششیں کیں۔ رتن ٹاٹا جی کی وراثت آنے والے طویل عرصے تک ملک کے صنعتی شعبے کی قیادت کرنے والوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی  وزیر نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ سرکردہ صنعت کار اور سچے محب وطن جناب رتن ٹاٹا جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے  ملک کی تعمیر کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔ جب بھی میں ان سے ملا، بھارت اور اس کے لوگوں کی بہتری کے لیے ان کے جوش اور عزم نے مجھے حیران کر دیا۔ ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی عہدبستگی لاکھوں خوابوں کے پورا کرنے  کا باعث بنی۔ وقت رتن ٹاٹا جی کو ان کے  پیارے وطن سے جدا نہیں کر سکتا،وہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ ٹاٹا گروپ اور ان کے ان گنت مداحوں سے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 

***

 ش ح۔اع خ۔  ج

UNO-1116


(Release ID: 2063899) Visitor Counter : 30