عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں، آئی آئی اے ایس- ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس 2025 10 سے 14 فروری تک


کانفرنس کا تھیم ’’اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات - شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘‘ ہے

ویب سائٹ https://iias-iisa.org/iias-darpg-indiaconference2025/ تحقیقی مقالات کی رجسٹریشن/جمع کرانے کے لیے کھلی ہے

Posted On: 09 OCT 2024 6:32PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی)، حکومت ہند  10-14 فروری 2025 کو نئی دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز (آئی آئی اے ایس)، برسلز کے تعاون سے آئی آئی اے ایس- ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس-2025 کی میزبانی کرے گا۔ کانفرنس کا موضوع ہے: ’’اگلی نسل کی انتظامی اصلاحات - شہریوں کو بااختیار بنانا اور آخری میل تک پہنچنا‘‘۔

یہ تقریب پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں حالیہ پیش رفت پر آئی آئی اے ایس- ڈی اے آر پی جی کانفرنس کے توسط سے تعلیمی اداروں، طلباء اسکالرز، تحقیقی اداروں، عوامی انتظامی اداروں جیسے آئی آئی ٹی / آئی آئی ایم/ یونیورسٹیز / آئی آئی پی اے / ایچ آئی پی اے / اے ٹی آئی وغیرہ کو بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ بات چیت کرنے اور اپنا تحقیقی کام ان کے سامنے پیش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔  یہ کانفرنس ریسرچ اسکالرز کو آئی آئی اے ایس میں ریسرچ پبلیکیشنز/ پیپرز کے طور پر اپنے تحقیقی کام کی اشاعت کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

یہ تقریب 05 روزہ کانفرنس ہے اور اس میں تقریباً 500-600 قومی اور بین الاقوامی مندوبین کی شرکت کا امکان ہے۔ آئی آئی اے ایس- ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس 2025 کا انعقاد اس بنیاد پر کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ہونے والی انتظامی اصلاحات میں سول سوسائٹی کی زیادہ سے زیادہ شرکت پر زور دیا جاسکے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بنیادی ریاستی کام کے طور پر ترجیح دی جاسکے۔ آئی آئی اے ایس- ڈی اے آر پی جی انڈیا کانفرنس 2025 دنیا بھر سے عوامی انتظامیہ کے شعبے میں طلباء، اسکالرز اور پریکٹیشنرز کو مدعو کرتی ہے۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کی سہولت 2 اکتوبر 2024 سے دستیاب ہے۔ شرکاء سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تحقیقی مقالے کے رجسٹریشن/ جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ https://iias-iisa.org/iias-darpg-indiaconference2025/ دیکھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010EHY.png

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1078


(Release ID: 2063641) Visitor Counter : 37


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil