وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس تلوار آئی بی ایس اے ایم اے آر  ہشتم میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

Posted On: 09 OCT 2024 5:14PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا فرنٹ لائن اسٹیلتھ جنگی جہاز آئی این ایس تلوار کثیر قومی مشترکہ بحری مشق آئی بی ایس اے ایم آر کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے  6 اکتوبر  2024  کو جنوبی افریقہ کے شہر سیمون پہونچ گیا ہے۔ یہ بحری مشق جس میں بھارت ،برازیل اور جنوبی افریقہ کی بحری افواج حصہ لیں گی ، 6 اکتوبر سے 18 اکتوبر 2024 کے درمیان منعقد ہوگی۔

اس مشق کا مقصد تینوں بحری افواج کے درمیان ربط کو مستحکم کرنے اور ایک دوسرے کی جنگی صلاحیتوں سے واقفیت حاصل کرناہے۔ وہیں مشق کا وسیع تر  نظریہ گہرے پانی میں بحری جنگ پر مبنی ہے  جس میں سطح اور فضائی حملے مخالف حربوں سے آگاہی بھی شامل ہے۔ 

آئی بی ایس اے ایم آر  ہشتم کے لنگرانداز مرحلے میں پیشہ وارانہ تبادلے ، نقصان کو کم کرنے اور آگ پر قابو پانے کی مشقیں ، دورے ، بورڈنگ ، تلاشی اور برآمدگی ، سرحد پار ، ہوابازی میں حفاظتی اُصولوں سے متعلق لیکچرز، غوطہ خوری کے مشترکہ آپریشنز، بحری حکمرانی سیمینار ، کھیل کود ، تبادلہ خیال ، کراس ڈیک دورے  اور خصوصی فورسز اور جونیئر افسران کے درمیان ملاقاتیں شامل ہیں۔

یہ کثیر جہتی رابطے دوستی کے لیے اہم پُل کی حیثیت رکھتے ہیں جس سے  ہم خیال  ساحلی ممالک کی بحری افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی کام کرنے کی صلاحیت سے آگاہی میں اضافہ ہوتا ہےاور پُر امن بحری شعبے اور مثبت بحری ماحول کی تشکیل کے مشترکہ ہدف کی جانب پیش رفت ہوتی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی تعاون میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں 28۔26 اگست 2024 کو منعقدہ بحریہ سے بحریہ بات چیت کے بارہویں ایڈیشن کے بعد سے دو نوں بحری افواج نے  آپریشنل سی ٹریننگ اور سب میرین ریسکیو سپورٹ کا آغاز کیا ہے۔ آئی این ایس تلوار دورے کا مقصد تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور تعمیری اشتراک اور باہمی ترقی کے بھارت کے عزم  کو دوہرانا ہے۔

آئی این ایس تلوار کو 18 جون 2003 کو ممبئی میں واقع مغربی بحری کمان کے تحت بھارتی بحریہ کے مغربی بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ اس جہاز کی کپتانی کیپٹن جیتو جارج کر رہے ہیں۔

 

 

*******

(ش ح۔ ض ر ۔ش   ا  )

U-1068


(Release ID: 2063585) Visitor Counter : 34


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi