سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ورلڈ سیریبرل پالسی ڈے پر 6 اکتوبر 2024 کو قومی اجلاس کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 08 OCT 2024 5:30PM by PIB Delhi

نیشنل ٹرسٹ فار دی ویلفیئر آف پرسنزود آٹزم، سیریبرل پالسی، مینٹل ریٹارڈیشن  (ذہنی معذوری) اور ملٹپل ڈس ایبلٹی نے 6 اکتوبر 2024 کو سیریبرل پالسی (دماغی فالج )کے عالمی دن کے موقع پر ایک قومی اجلاس کا اہتمام کیا۔ یہ ٹرسٹ سماجی انصاف و تفویض اختیارات  کی وزارت کا ایک باضابطہ ادارہ ہے۔

دماغی  فالج کے شعبے کے نامور ماہرین اور پیشہ ور افراد نے ریسورس پرسن کے طور پر قومی اجلاس میں شرکت کی۔ جناب کے آر ویدھیشورن، جوائنٹ سکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیشنل ٹرسٹ نے افتتاحی خطبہ پیش کیا جس میں انہوں نے  دماغی فالج سے متاثرہ افراد کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے قابل بنانے کے لیے دماغی فالج کے شعبے میں اختراعات  کی ضرورت کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر نیلم سوڈھی، ایم ڈی اوبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی اور نارتھ انڈیا سیریبرل پالسی ایسوسی ایشن کی بانی نے اپنے بیٹے کی پرورش کے بارے میں اپنے تجربات کا اشتراک کیا جو دماغی  فالج  سے متاثرہ شخص ہےاور ایک سافٹ ویئر ماہر ہے جو بنگلور میں آزاد زندگی گزار رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر کمار جین، پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجن اور چیئرمین، ترشلا فاؤنڈیشن، پریاگ راج نے دماغی فالج کے شکار بچوں کے منجمنٹ میں اہم حقائق اور موجودہ  پیش رفت  سے آگاہ کیا۔ دماغی فالج  سے متاثرہ  افراد جن میں -جناب سدھارتھ جی جے، بنگلور، بینک منیجر اور ایک موٹیویشنل اسپیکر؛ جناب دیپک پارتھا سارتھی، چنئی، کھیل صحافی؛ اور ڈاکٹر رتیش سنہا، کرنال، جدوجہد اور اختراع کے ایک علمبردار، نے ملاقات کے دوران اپنی زندگی کے سفر کو شیئر کیا۔

اس موقع پر  ڈاکٹر نیرج مشرا، اکوپیشنل تھریپسٹ ، شعبہ نیورولوجی ، جی بی پنت اسپتال، دہلی نے دماغی فالج سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر ’’ شمولیت کی سمت  میں آگے کا راستہ ‘‘  کے موضوع پر  محترمہ مینو اروڑہ منی، جناب سوائی سنگھ اور محترمہ ونینا کھورانہ، تمام دماغی فالج کے شکار افراد کی طرف سے ایک پینل بحث ہوئی۔ پینل بحث کی نظامت ایبلٹی انکلوژن اینڈ ڈیولپمنٹ(اے اے ڈی آئی) دہلی کی محترمہ انورادھا نے کی۔

اختتامی کلمات جناب ایولینو نکولاؤ ڈی سا، دماغی فالج کے مریض اور نیشنل ٹرسٹ کے بورڈ ممبر نے پیش کئے۔ ورچوئل میٹ میں 130 سے ​​زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں نیشنل ٹرسٹ کے بورڈ ممبران ، سرکاری افسران ، تنظیموں اور دماغی فالج سے متاثر افراد کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ ور افراد شامل تھے۔

*****

 ش ح۔م ش۔  ج

UNO-1023


(Release ID: 2063235) Visitor Counter : 28


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Tamil