وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ کی 92  ویں سالگرہ اور کارگل وجے کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع  پر تھوائیس سے توانگ تک‘وایو ویر وجیتا کار ریلی’ کو رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

Posted On: 08 OCT 2024 5:15PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی 92 ویں سالگرہ اور 1999 کی کارگل جنگ میں ہندوستان کی فتح کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر، 'وایو ویر وجیتا' کار ریلی کو شاہراہوں  کے مرکزی وزیر مملکت  جناب ہرش ملہوترا نے 08 اکتوبر 2024 کو لداخ کے تھوائس سے رسمی طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  ایک ٹیم، جس میں 50 سے زیادہ ہوائی جاں باز، آرمی کے اہلکار،  فضائیہ کے سابق  اہلکار  اور اتراکھنڈ وار میموریل (یو ڈبلیو ایم) کے ممبران شامل ہیں، تھوائیس، جو دنیا کے سب سے اونچائی والے ایئر فورس اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جو سطح سمندر سے 3068 میٹر بلند ہے، سے  اروناچل پردیش میں توانگ تک روانہ ہوئی ۔

آئی اے ایف -  یو ڈبلیو ایم  کار ریلی، جو کہ کل 7000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، کو رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے یکم   اکتوبر 2024 کو نیشنل وار میموریل، نئی دہلی سے تھوائیس کو گرمجوشی سے رخصت کیا تھا۔  29 اکتوبر 2024  کو توانگ میں اختتام پذیر ہونے سے پہلے  لیہہ، کارگل، سری نگر، جموں، چندی گڑھ، دہرادون، آگرہ، لکھنؤ، گورکھپور، دربھنگہ، باگڈوگرا، ہسیمارا، گوہاٹی، تیز پور اور دیرنگ میں ٹھہرتے ہوئے  9 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  سے گزرے گی۔

ریلی کے دوران یہ ٹیم،  نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی اور انہیں مسلح افواج میں شامل ہونے کی ترغیب دے گی۔ اس کا مقصد،  لوگوں میں آئی اے ایف کی شاندار تاریخ  اورمختلف جنگوں اور رسکیو آپریشنز میں فضائی جاں بازوں کی بہادری کے کارنامے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور نوجوانوں کو مادر وطن کی خدمت کی طرف راغب کرنا ہے۔ ریلی میں متعدد سابق فضائیہ کے سربراہان مختلف  حیثیتوں سے شرکت کریں گے۔

************

ش ح۔اک۔ق ر

U.No:1022



(Release ID: 2063230) Visitor Counter : 18