سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ  آئی  ڈی سی ایل  نے  مالی سال 24-2023 کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں شاندار کارکردگی کی رپورٹ کی

Posted On: 08 OCT 2024 5:05PM by PIB Delhi

نیشنل ہائی ویز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ آئی ڈی سی ایل)، سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت ایک شیڈول 'اے' سی پی ایس ای نے ، 13 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں  (شمال مشرقی ریاستوں، جموں و کشمیر، لداخ، انڈمان اور نکوبار جزائر اور اتراکھنڈ) کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اور سال بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے   اور ان ریاستوں میں رہنے والے لوگوں کے رابطے اور زندگی کو بہتر بنایا ہے۔  مالی سال 24-2023 کے دوران، این ایچ آئی ڈی سی ایل نے،  ان ریاستوں میں 20 851 کروڑ روپے کی لاگت سے 1160 کلومیٹر ہائی ویز اور کئی انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو انجام دیا ہے۔ کمپنی نے 5.30 روپے فی حصص کے منافع کا بھی اعلان کیا، جو 54.59 کروڑ روپے ہے۔

*****

U.No:1021

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2063217) Visitor Counter : 39