وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی آیوروید تحقیقی  ادارے نے، حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران اہم سنگ میل عبور کئے


سی  اے آر آئی نے جے این یو کے ساتھ آیوش صنعت  میں کاروبار اور تجارتکاری پر ایک تحقیقی پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے مفاہمت نامے  پر دستخط کیے

خصوصی کیمپوں کے تحت پسماندہ برادریوں کے 1500 افراد کا علاج کیا گیا

سی اے آر آئی  ، این  اے بی ایچ   کی منظوری حاصل کرنے والا پہلا  سی سی آر اے ایس ادارہ بن گیا

Posted On: 08 OCT 2024 3:35PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت  کے آیوروید سائنسز  میں  تحقیق کے لئے  مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس) کے زیراہتمام مرکزی آیوروید تحقیقی ادارہ (سی اے آر آئی)نے موجودہ حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران اہم سنگ میل عبور کیے ہیں۔ یہ کامیابیاں آیوروید کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے اور آیوش کے وسیع تر ماحولیاتی نظام میں تعاون کرنے کے لیے سی اے آر آئی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

1. معمر  افراد  کی دیکھ بھال  کا پروگرام اہداف سے متجاوز: بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک خصوصی پہل میں،  سی اے آر آئی نے بزرگوں  کی   آبادی میں  2000 افراد کے احاطہ کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی کلی طور پر وقف  شدہ  او پی ڈی کے ذریعے 2,272 بزرگ افراد تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اس ہدف کو عبور کر لیا ہے۔ پروگرام نے جامع آیوروید کے طریقوں پر مبنی مشاورت، علاج اور طرز زندگی میں تبدیلیاں فراہم کیں۔ اس اقدام نے نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے خدشات کو دور کیا ہے،  بلکہ بزرگ شہریوں کے معیار زندگی کو بھی بہتر کیا ہے۔

2. ایس سی ایس پی کے تحت رابطہ کاری: شیڈول کاسٹ سب پلان (ایس سی ایس پی) کے حصے کے طور پر،سی اے آر آئی  نے 80 دورے کیے، 8 کیمپوں کا انعقاد کیا اور پہلے 100 دنوں کے اندر 1500 مریضوں کا علاج کیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے 480 افراد کا ایک جامع سروے بھی کیا،  تاکہ ان کے حالات زندگی، غذائی عادات اور مروجہ بیماریوں کا مطالعہ کیا جا سکے۔  1980 اسکریننگ کے ذریعے، طرز زندگی کی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی، جو کہ  ناکافی خدمات اور سہولیات  حاصل کرنے والی برادریوں  میں  احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک فعال نقطہ نظر کو پیش کرتی ہے۔

3. لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں مربوط ادویات کا قیام: سی اے آر آئی  لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج اور اسپتال، نئی دہلی میں مربوط ادویات کے محکمے  کے قیام کی قیادت کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد آیوش نظام کو جدید طبی خدمات کے ساتھ مربوط کرنا ہے، جس میں قومی صحت کی پالیسی (این ایس پی)  2017  کی طرف سے پیش کردہ جامع صحت کی دیکھ بھال کی ضرورت کو حل کرنا ہے۔ بنیادی او پی ڈی  اور  پنچکرما  طریقہ کار  پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جو اس اہم محکمے  کی بنیاد ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EEHA.jpg

4. جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون: ایک اہم علمی تعاون میں، سی اے آر آئی  نے جے این یو  کے ساتھ آیوش صنعت میں کاروبار اور تجارت کاری  پر ایک تحقیقی پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد آیوش کی مصنوعات اور خدمات کے لیے انتظامی اصول تیار کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ کو پہلے 100 دنوں کے اندر کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا، جس سے آیوش کی تحقیق اور صنعت کی ترقی میں ایک نئے مرحلے کی نشاندہی  ہوتی ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022960.jpg

5. ایڈوانسنگ ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز : سی اے آر آئی نے بیس اسپتال دہلی کینٹ اور ایئر فورس اسپتال ہنڈن میں دو باوقار ملٹی سینٹر سروے پروجیکٹ مکمل کر لیے ہیں۔ 19 تحقیقی پروجیکٹس جاری ہیں، جن میں ایمس، صفدر جنگ اسپتال، اور جے این یو جیسے اعلیٰ اداروں میں   نو باہمی تعاون کے مطالعات شامل  ہیں ۔  اس عرصے کے دوران ادارے نے جرنل آف میڈیکل انٹرنیٹ ریسرچ (جے ایم آئی آر) میں الرجک ناک کی سوزش پر ایک تحقیقی مضمون بھی شائع کیا، جسے پب میڈ، اسکوپس، اور ویب آف سائنس میں ترتیب دیا گیا، جو آیوروید  سے متعلق تحقیق کی سائنسی اعتبار کو مزید بڑھاتا ہے ۔

6. آیوروید کے ذریعے مریضوں کی حفاظت کو فروغ دینا : مریضوں کی حفاظت کے دن کے موقع پر، سی اے آر آئی  نے این پی وی  سی سی  اور اے آئی آئی اے ، نئی دہلی کے ساتھ مل کر ایک دو روزہ قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ 17 ستمبر 2024 کو پیشنٹ سیفٹی ڈے سے خطاب کرنے کے لیے؛ انڈیا انٹرنیشنل سنٹر، لودھی روڈ میں ایک قومی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں آیوش کے نظام میں تشخیصی طریقوں کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس نے پورے ہندوستان میں 150 طلباء، ریسرچ اسکالرز، اور فیکلٹی ممبران کو جمع  کیا، جس نے آیوش کے طریقوں میں مریضوں کی حفاظت کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری کو فروغ دیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FEIO.jpg

7. منظوری دینے اور بااختیار بنانے کے اقدامات  : سی اے آر آئی  ، این اے بی ایچ کی منظوری حاصل کرنے والا پہلا  سی سی آر اے ایس ادارہ بن گیا اور اس نے اپنی پیتھالوجی اور بائیو کیمسٹری لیبز کے لیے این اے بی ایل  کی منظوری بھی حاصل کی۔ مزید برآں، انسٹی ٹیوٹ نے آیوش افسران کے لیے انتظامی تربیت فراہم کی، جس نے  3 اگست 2024 کو ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انہیں انتظامی ہنر مندیوں  میں بااختیار بننے  کا موقع فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/004XR5Z.jpg

آیوش کی وزارت کے سکریٹری سے  این اے بی ایچ  منظوری سرٹیفکیٹ حاصل کرتے ہوئے

8. سماجی  رابطہ کاری  : سی اے آر آئی  نے قومی مہموں میں تمام عملے اور عہدیداروں کی فعال شرکت کو یقینی بنایا، جن میں سووچھتا پکھواڑ ہ اور پوشن ماہ  شامل ہیں  اور  عوامی بیداری کے پروگراموں، ویبینارز، اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KKVC.jpg

9. 9واں آیوروید ڈے: یہ ادارہ  29  اکتوبر 2024  کو نواں آیوروید ڈے منانے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ بیداری کے سیمینار، ویبینار، عوامی لیکچر کے ساتھ دیگر سرگرمیوں جیسے طبی خصوصیات  کے حامل پودوں کی تقسیم، اسکول میں مقابلے وغیرہ کا  آیور وید ڈے کے تحت احاطہ کیا جائے گا۔

************

U.No:1016

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2063202) Visitor Counter : 41