صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت نے ٹی بی کے مریضوں اور ان کے کنبوں کی غذائی امداد کو بڑھانے کے لیے کلیدی اقدامات کی نقاب کشائی کی
نی-کشے پوشن یوجنا کے تحت تمام ٹی بی کے مریضوں کے لیے ماہانہ امداد موجودہ 500روپے فی ماہ سے بڑھا کر 1000روپے فی ماہ کر دی گئی: جناب جے پی نڈا
حکومت نے ٹی بی کے تمام مریضوں کے لیے غذائی امداد کے طور پر نی-کشے پوشن یوجنا کے لیے 1040 کروڑ روپے کی اضافی رقم مختص کرنے کی منظوری دی
پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کے تحت ٹی بی کے مریضوں کے رابطے میں سبھی اہل خانہ کمیونٹی سے سماجی مدد حاصل کرنے کے اہل ہوں گے
نی-کشے پوشن یوجنا کے تحت‘‘اب تک 3,202 کروڑ روپے، براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے 1.13 کروڑ مستفیدین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں’’
Posted On:
07 OCT 2024 7:09PM by PIB Delhi
ٹی بی کےمکمل خاتمے سے متعلق پائیدار ترقی کے مقاصد(ایس ڈی جیز) کے حصول میں تیزی لانے کے اپنے عزم کے ساتھ، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے کئی کلیدی اقدامات کا اعلان کیا جس کا مقصد ٹی بی کے مریضوں اور ان کے رابطے میں سبھی اہل خانہ کے لیے غذائی امداد کو بڑھانا ہے۔
جناب نڈا نے ٹی بی کے خاتمے کے لیے بھارت کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے، اعلان کیا کہ نی-کشے پوشن یوجنا (این پی وائی) کے تحت غذائی امداد کو موجودہ 500روپے ماہانہ سے بڑھا کر علاج کی پوری مدت کے لیے 1,000/ روپے ماہ کردیا گیا ہے ۔‘‘حکومت نے بی ایم آئی 18.5< کے تمام مریضوں کے لئے توانائی کی کثافت والی غذائیت کی تکمیل کو متعارف کرانے اور پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان(پی ایم ٹی بی ایم بی اے) کے تحت نی-کشے مترا اقدام کے دائرہ کار اور کوریج ٹی بی کے مریضوں کے’’ اہل خانہ (گھریلو رابطوں) تک بڑھانے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
ٹی بی کے تمام مریضوں کو اب نی-کشے پوشن یوجنا(این پی وائی) کے تحت 3,000 روپے سے 6,000 روپے تک کی غذائی امداد ملے گی۔ جب کہ این پی وائی سپورٹ میں اضافہ سے ایک سال میں تمام 25 لاکھ ٹی بی کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا، انرجی ڈینس نیوٹریشنل سپلیمنٹیشن (ای ڈی این ایس) کو متعارف کرانے سے تقریباً 12 لاکھ کم وزن والے مریضوں (تشخیص کے وقت بی ایم آئی 18.5/ 2کلو گرام سے کم) کا احاطہ کیا جائے گا۔ ای ڈی این ایس تمام اہل مریضوں کو ان کے علاج کے پہلے دو ماہ تک فراہم کیا جائے گا۔ جناب نڈا نے کہا ‘‘اس اقدام سے حکومت ہند کو تقریباً 1,040 کروڑ روپے کی اضافی لاگت آئے گی’’ جو مرکز اور ریاستوں کے درمیان 60:40 کی بنیاد پر مشترک کی جائے گی۔
مزید برآں یہ کہ مرکزی وزارت صحت نے ٹی بی کے مریضوں کے گھریلو رابطوں تک غذائی امداد کے دائرہ کار کو بڑھانے کی مانگ کو منظوری دے دی ہے۔ ٹی بی کے مریضوں کے علاوہ، نی-کشے متر ٹی بی کے مریضوں کے گھریلو رابطوں کو کھانے کی ٹوکریوں کی تقسیم کے لیے اپنائیں گے تاکہ ٹی بی کے مریضوں کے خاندان کے افراد کی قوت مدافعت کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سے ٹی بی کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی دسترس سے باہر کے اخراجات (او او پی ای ) میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔
مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ آج تک نی-کشے پوشن یوجنا کے تحت 1.13 کروڑ مستفیدین کو براہ راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعے 3,202 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
امید ہے کہ ان اقدامات سے غذائیت کی بحالی، علاج اور نتائج کے ردعمل کو بہتر بنانے اور بھارت میں ٹی بی کی وجہ سے اموات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ب ۔رض
U-996
(Release ID: 2063064)
Visitor Counter : 37