کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (اےڈی آئی اے) نے گفٹ سٹی میں کام  کا آغاز کیا

Posted On: 07 OCT 2024 4:02PM by PIB Delhi

ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی یو اے ای(اے ڈی آئی اے) کا سب سے بڑا خودمختار دولت فنڈ،جودنیا کے سب سے بڑے ایسے فنڈز میں سے ایک ہے، نے ضروری ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے اور گفٹ سٹی میں اپنا دفتر کھولنے کے بعد ہندوستان میں اپنی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اس دفتر سے ہندوستان میں اے ڈی آئی اے کی سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی توقع ہے۔

ہندوستان میں اے ڈی آئی اے  کے سرمایہ کاری پروفائل کو مزید گہرا کرنے کے لیے ہندوستان میں اپنی موجودگی سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر آج (7 اکتوبر 2024) ممبئی میں ہندوستان-یو اے ای اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس برائے سرمایہ کاری کی 12ویں میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کیاگیا۔اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت حکومت ہند  کے کامرس اور صنعت کے وزیر جناب پیوش گوئل، اور عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان، ابوظہبی انوسٹمنٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کی۔

اپنے قیام کے بعد سے، احمد آباد میں گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک سٹی (گفٹ سٹی) تیزی سے ایک سرکردہ عالمی مالیاتی اور ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے، جو کاروبار کی حوصلہ افزائی اور توسیع کے لیے ایک ترقی پزیر مالیاتی ماحولیاتی نظام فراہم کر رہا ہے۔

جولائی 2023 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ابوظہبی کے دورے کے دوران، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اے ڈی آئی اے گفٹ سٹی میں اپنی موجودگی قائم کرے گی۔ ہندوستان سے متعلق سرمایہ کاری کااعادہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے جنوری 2024 میں احمد آباد کے دورے کے دوران جاری کردہ مشترکہ بیان میں کیا گیا تھا۔

گفٹ سٹی میں اےڈی آئی اے کی موجودگی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اور متحرک معیشت میں متحدہ عرب امارات کے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مضبوط دلچسپی کی نشاندہی کرتی ہے۔ یہ ایک مضبوط ریگولیٹری اور قانونی فریم ورک کے تحت کام کرنے والے عالمی معیار کے مالیاتی خدمات کے مرکز کے طور پر گفٹ سیٹی کی ساکھ کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

یو اے ای ہندوستان میں سب سے بڑا عرب سرمایہ کار بنا ہوا ہے، مالی سال 2023-24 میں تقریباً 3 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ۔ یو اے ای  مالی سال  2023-24 کے لیے چھٹا سب سے بڑا ایف ڈی آئی ذریعہ تھا اور 2000 کے بعد سے مجموعی طور پر ساتواں سب سے بڑا ذریعہ تھا۔جی سی سی کی تمام سرمایہ کاری کا 70فیصد سے زیادہ  یو اے ای سے آتا ہے۔ نیا ہندوستان-یو اے ای دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ، جو 31 اگست 2024 کو نافذ ہوا، دو طرفہ سرمایہ کاری کے بہاؤ کو مزید مضبوط کرے گا۔

***************

ش ح ۔  ح ن  ۔م ش

U. No.992


(Release ID: 2063049) Visitor Counter : 37