عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘قومی انوبھو ایوارڈاسکیم2025’


انوبھو ایوارڈ اسکیم میں پہلی بار پبلک سیکٹر کے بینکوں سمیت سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس کے ملازمین کااحاطہ کیا گیا ہے

انوبھو پورٹل پر رائٹ اپس کی اشاعت کی آخری تاریخ 31 مارچ 2025 ہے،تاکہ تمام متعقلہ وزارتیں اورمحکمے انوبھو پورٹل پر جمع کرانے کے لئے پنشنرزتک رسائی حاصل کریں گے

قومی انوبھو ایوارڈ سکیم: قوم کی تعمیروترقی  کے لیے تجربات کابہترین خزانہ

اب تک ڈی اوپی پی ڈبلیو نے 59 انوبھو ایوارڈز اور 19 جیوری سرٹیفکیٹ عطا کیے ہیں

Posted On: 07 OCT 2024 5:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ہدایت پر پنشن اور پنشنرز کی فلاح و بہبود کے محکمے نے مارچ 2015 میں ‘انوبھو’ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا تھا تاکہ‘اہل’ ریٹائر ہونے والے اورریٹائرشدہ سرکاری ملازمین کو حکومت کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات ومشاہدات کومشترک کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

اس کے بعد2015 میں ایک سالانہ ایوارڈ اسکیم تیارکی گئی تھی تاکہ تحریری شکل میں تجربات اورمشاہدات کو جمع کرانے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اب تک 10,886 تحریریں شائع ہو چکی ہیں اور 78 شاندار تحریروں کو سات انوبھو ایوارڈز کی تقریبات میں59 انوبھو ایوارڈز اور 19 جیوری سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے قومی انوبھو ایوارڈ اسکیم2025 کونوٹیفائی کردیا ہے تاکہ انوبھوایوارڈ اسکیم میں حصہ لینے کے لیے مرکزی حکومت کے ملازمین اورپنشن یافتگان انوبھوسے متعلق اپنی تحریریں جمع کراسکیں۔ اس کے بعد31.03.2025 تک متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کی طرف سے جانچ پڑتال اور تشخیص کے بعد شائع شدہ تحریروں کو پانچ انوبھو ایوارڈز اور 10 جیوری سرٹیفکیٹس کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

قومی انوبھو ایوارڈ اسکیم2025 انوبھو پورٹل کی تاریخ میں ایک اہم اورشاندار لمحہ ہے کیونکہ اس اسکیم کے لئے پہلی بار مرکزی حکومت کے ملازمین کے علاوہ پبلک سیکٹر کے بینکوں سمیت سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز(سی پی ایس یوز) کے ملازمین بھی اپنی تحریریں جمع کرانے کے اہل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے مضبوط، متحرک اوردرخشاں پبلک سیکٹر میں رائج بے مثال تجربات،مشاہدات،دوراندیشی اور بہترین طرز عمل انوبھو پورٹل کے مسلسل بڑھتے ہوئے خزانے کو بھی تقویت بخشیں گے۔ مزید یہ کہ ریٹائرمنٹ کے بعدکی ایک سال کی موجودہ مدت کی حد جس کے اندر پنشنرزاپنی تحریریں جمع کرا سکتے تھے اب اسے تین سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔

جانچ پڑتال اور تشخیص کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے تنخواہ کی مختلف سطحوں کے لیے مارکنگ کاایک نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید معلومات کے لیے اہل ملازمین یا پنشنرز انوبھو پورٹل (URL-www.pensionersportal.gov.in/anubhav) کااستعمال کریں،جہاں پراکثروبیشترپوچھے گئے متعلقہ سوالات، انوبھو رائٹ اپ سے متعلقہ فارم کو پُر کرنے کے اقدامات، رہنمائی کے لیے منتخب تحریریں، انوبھو ایوارڈ حاصل کرنے والوں پر مختصر فلمیں اور حوالہ جات کے لیے کتابچے دستیاب ہیں۔

 

****************

 (ش ح۔  م م ع۔م ا )

UNO-975


(Release ID: 2062930) Visitor Counter : 41