کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

غیر ملکی کاروبار سے متعلق بھارتی ادارہ (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ)دبئی میں اپنا پہلا بیرون ملک کیمپس کھولے گا

Posted On: 07 OCT 2024 4:05PM by PIB Delhi

آئیکونک انڈیا پویلین دبئی کے ایکسپو سٹی میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) کے پہلے بیرون ملک کیمپس کی میزبانی کرے گا۔ اس سلسلے میں ایک مفاہمت نامہ پر 03 اکتوبر 2024 کوآئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راکیش موہن جوشی اور یو اے ای کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون اور ایکسپو سٹی دبئی اتھارٹی کے سی ای او محترم ریم الہاشمی نے دستخط کیے تھے۔ امکان ہے کہ آئی آئی ایف ٹی 2025 کے اوائل تک مختصر اور درمیانی مدت کے تربیتی پروگراموں، تحقیق اور اپنے اہم پروگرام ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) کے آغاز کے ساتھ حتمی طور پر  اپنے کیمپس کو شروع کردے گا۔

آئی آئی ایف ٹی، جسے بین الاقوامی کاروباری تحقیق، تربیت اور تعلیم میں ایک تعلیمی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے، سابقہ ​​ایکسپو 2020 انڈیا پویلین میں ہندوستان سے باہر اپنا پہلا کیمپس قائم کرے گا۔ یہ کیمپس متحدہ عرب امارات میں مقیم 3.5 ملین مضبوط ہندوستانی کمیونٹی کے لئے ایک وردان ثابت ہوگا۔ یہ آئی آئی ایف ٹی برانڈ کی بیرون ملک توسیع اور پہچان کے دروازے بھی کھول دے گا۔

آئی آئی ایف ٹی اور دبئی ایکسپو سٹی کے درمیان ایم او یو ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان متعدد دو طرفہ معاہدوں پر مشتمل ہے، جس میں مقامی کرنسیوں میں تجارت طے کرنے کا طریقہ کار، جامع اقتصادی شراکت کا معاہدہ (سی ای پی اے)، دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ اور دیگر شامل ہیں۔ 2 ستمبر 2024 کو ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد نےآئی آئی ٹی دہلی – ابوظہبی کے کیمپس کا افتتاح اپنے پہلے بی ٹیک کورس کے ساتھ کیا۔

انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے، مرکزی وزیر تجارت، پیوش گوئل نے کہا کہ دبئی میں آئی آئی ایف ٹی کا نیا کیمپس اسے حقیقی معنوں میں عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ ہوگا۔ مزید برآں، غیر ملکی تجارت کے شعبے میں آئی آئی ایف ٹی کی مہارت کے ساتھ، یہ نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ دنیا کے دیگر حصوں کے طلباء، پیشہ ور افراد اور سرکاری اہلکاروں کو بین الاقوامی تجارت کے شعبے میں تربیت اور تحقیق کا موقع فراہم کرے گا۔

 

کامرس سکریٹری اور انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر، سنیل بارتھوال نے آئی آئی ایف ٹی کے ایکسپو سٹی، دبئی میں اپنا پہلا اوور سیز کیمپس قائم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں انسٹی ٹیوٹ کا آف شور کیمپس نہ صرف آئی آئی ایف ٹی کی بین الاقوامی توسیع کے لیے ایک اہم قدم ہوگا بلکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پورے خلیجی خطے اور اس سے باہر بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر راکیش موہن جوشی نے کہا کہ دبئی میں اس کا پہلا آف شور کیمپس آئی آئی ایف ٹی کو جدید تحقیق، تربیت اور تعلیمی پروگراموں کے ساتھ عالمی معیار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

 

آئی آئی ایف ٹی کے بارے میں:

وزارت تجارت کے تحت 1963 میں ایک خودمختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) نے ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل کر لیا ہے اور یہ ہندوستان کے اعلیٰ کاروباری اداروں میں سے ایک ہے جو غیر ملکی تجارت پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر ایک اعلیٰ تعلیمی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ آئی آئی ایف ٹی ایکسپو سٹی دبئی کے ساتھ  مل کرتحقیقی منصوبوں ، پائیداری اور اختراع پر مرکوز دیگر علمی اشتراک کی سرگرمیوں میں تعاون کرے گا۔

************

ش ح۔ک ا۔ ج ا

 (U: 976)


(Release ID: 2062918) Visitor Counter : 47