قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 4.0

Posted On: 07 OCT 2024 2:36PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمہ (ڈی اے آر پی جی ) کی رہنمائی میں، انصاف کا محکمہ زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور دفتر کے احاطے کی صفائی  ستھرائی پر توجہ  مرکوز کرتے ہوئے  خصوصی مہم 4.0 مہم  پر عمل کر رہا ہے۔ نئی دلّی میں واقع جیسلمیر ہاؤس کے اپنے دفتر کے کمپلیکس کے علاوہ، مذکورہ محکمے نیشنل جوڈیشل اکیڈمی (این جے اے ) بھوپال اور نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی آف انڈیا (این اے ایل ایس اے )، نئی دلّی کے ساتھ بھی صفائی کی مہم میں سرگرم طور پر شرکت کی ہے۔ پچھلے برسوں کی طرح، اس سال بھی یہ مہم دو مراحل میں مکمل کی جائے گی ، جس میں پہلا مرحلہ ( 16 ستمبر ، 2024 ء سے 30 ستمبر ، 2024 ء  ) نشاندہی سے متعلق مرحلہ تھا، جس میں مختلف زیر التوا معاملات (جیسے ارکان پارلیمنٹ سے موصولہ حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیاں، ریاستی حکومتوں سے موصولہ حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، عوامی شکایات وغیرہ) اور ایسے مقامات کی شناخت کرنا شامل تھا ،  جنہیں صاف ستھرا ، خوبصورت اور بہتر بنایا جانا تھا۔ دوسرا مرحلہ  02 اکتوبر ، 2024 ء   سے 30 اکتوبر ، 2024 ء تک زیر التوا معاملات کو نمٹانے اور شناخت شدہ مقامات/علاقوں کی صفائی، خوبصورتی اور بہتری کے لیے وقف ہے ۔

اس مہم کے حال ہی میں مکمل ہونے والے پہلے مرحلے کے دوران، ارکان پارلیمنٹ کے 03 حوالہ جات اور 281 عوامی شکایات کو نمٹانے کی نشاندہی کی گئی ، 272 دستاویزی شکل میں موجود فائلوں کو ٹھکانے لگانے کے لیے منتخب کیا گیا ، جب کہ  138 ای فائلوں کو  بند کرنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 06 پارلیمانی یقین دہانیوں، ریاستی حکومتوں سے موصولہ ایک حوالہ جات  اور  ایک  بین وزارتی حوالہ بھی نمٹانے کے لیے شناخت کیے گئے ۔ اس کے علاوہ، مذکورہ کمیٹی نے 71 اشیاء کی نشاندہی کی ہے ، جس میں دفتر کے احاطے میں 4 مقامات کو صاف کرنے، خوبصورت بنانے اور بہتری کے لیے بھی شناخت کیا گیا۔  مزید  یہ کہ  ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے تاکہ ناقابل استعمال اشیاء کی نشاندہی اور  انہیں ٹھکانے لگاکر  ، دفتر کے احاطے کی جگہ کو خالی کیا جا سکے۔ مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ، کمیٹی ان اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے عمل میں ہے۔ ان اشیاء کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

محکمہ دوسرے مرحلے میں،  خصوصی مہم 4.0 کے دوران، پہلے مرحلے میں شناخت شدہ زیر التوا معاملات اور اشیاء کو نمٹانے اور منتخب کردہ مقامات کی صفائی ستھرائی اور بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

 

********

( ش ح ۔ ش م  ۔ ع ا )

U.No. 965


(Release ID: 2062843) Visitor Counter : 48


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil