اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’بی ایچ پی‘ اور ’سیل ‘نے اسٹیل ڈیکاربونائزیشن کے ممکنہ طریقہ کارمیں تیزی لانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 07 OCT 2024 1:53PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل)، ہندوستان میں سب سے بڑی سرکاری ملکیت والی اسٹیل پروڈیوسر، اور معروف عالمی وسائل کی کمپنی، بی ایچ پی ، فریقین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کے بعد، اسٹیل تیار کیے جانے کے عمل میں کاربن کے کم اخراج  میں تعاون کررہی  ہے۔ یہ تعاون ایس اے آئی ایل اوربی ایچ پی کے لیے بھارت میں بلاسٹ فرنیس کے طریقہ کار کے لیے کاربن کے کم اخراج  کی مدد سے اسٹیل بنانے والی ٹیکنالوجی کے طور طریقوں کو بڑھاوا دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اس مفاہمت نامے کے تحت، فریقین پہلے سے ہی  ایس اے آئی ایل کے انٹیگریٹڈ اسٹیل پلانٹس میں ممکنہ ڈیکاربونائزیشن کو بڑھاوا دینے والے متعدد ورک اسٹریمز کو تلاش کر رہے ہیں جو گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج (جی ایچ جی) کو کم کرنے کے لیے مختلف حکمت عملیوں کا جائزہ لینے کے مقصد سے  ابتدائی مطالعہ کے ساتھ بلاسٹ فرناسیس (بی ایف) چلاتے ہیں۔

یہ ورک اسٹریمز بلاسٹ فرناسیس کے لیے متبادل تخفیف کے رول پر غور کریں گے جیسے کہ ہائیڈروجن اور بائیوچار کے استعمال، اس مقصد کے ساتھ کہ ڈیکاربونائزیشن کی منتقلی کو سپورٹ کرنے کے لیے مقامی تحقیق اور ترقی کی صلاحیت سازی میں اضافہ کیا جائے ۔ بھارت کی اور عالمی اسٹیل کی صنعت کو وسط اور طویل مدت میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے سلسلے  میں پیشرفت کے لیے بلاسٹ فرناسیس پر ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا اور تخفیف اہم ہے اور اس نقطہ نظر میں شراکتیں بہت ضروری ہیں۔

سیل کے چیئرمین جناب  امریندو پرکاش نے کہا کہ’’سیل اسٹیل کی پیداوار کے پائیدار طریقوں کو تیار کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھانے میں بی ایچ پی کے ساتھ اس تعاون کا منتظر ہے۔ اسٹیل کے شعبے کو موسمیاتی عہدبستگی  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی فوری ضرورت سے کنار ہ کشی نہیں کی جا سکتی۔ایس اے آئی ایل ہندوستان میں اسٹیل کی صنعت کے لیے ایک اختراعی مستقبل کو فروغ دینے کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے میں تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

 

بی ایچ پی کے چیف کمرشل آفیسر،ریگ اوڈ نے کہا کہ ’’ بی ایچ پی کا ایس اے آئی ایل کے ساتھ ایک طویل عرصے سے قائم رشتہ ہے اور ہمیں بلاسٹ فرنس روٹ کے لیے ڈیکاربونائزیشن کے مواقع تلاش کرنے کے لیے اس تعلق کو بڑھانے اور مضبوط کرنے پر خوشی ہے۔ ہم مانتے ہیں کہ اس صنعت کو ڈیکاربونائز کرنا ایک چیلنج ہے ، جس کا مقابلہ ہم اکیلے نہیں کر سکتے اور ہمیں مشترکہ مہارت اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک ساتھ آنا  چاہیے، تاکہ ٹیکنالوجیز اور صلاحیتوں کی ترقی کی حمایت کرنے کے لیے فوری طور پر اور  طویل مدتی دونوں  صورتوں میں کاربن کے اخراج میں حقیقی تبدیلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

************

ش ح۔ک ا۔ ج ا

(U: 963)



(Release ID: 2062828) Visitor Counter : 22