مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی او ٹی سائبر فراڈ کا مقابلہ کرتا ہے:فرضی کالوں کو روکنے کے لیے مرکزی نظام کاجلد ہی آغاز کیا جائے گا
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسپیم کالز کی اطلاع دینے کے لیے ‘چکشو’ کو مطلع کریں
ٹی ایس پیز کے ذریعہ روزانہ ہندوستانی فون نمبروں کے ساتھ 45 لاکھ فرضی بین الاقوامی کالیں بلاک کی جارہی ہیں
Posted On:
04 OCT 2024 4:31PM by PIB Delhi
حالیہ دنوں میں شہریوں کو بہت سی دھوکہ دھڑی والی کالیں موصول ہو رہی ہیں، جو اکثر ہندوستانی موبائل نمبروں سے آتی ہیں۔ یہ کالیں درحقیقت بیرون ملک سے کام کرنے والے سائبر مجرموں کے ذریعے ہیرا پھیری کی جاتی ہیں۔ مذکورہ مجرمین کالوں کی اصل حقیقت کو چھپانے کے لیے کالنگ لائن آئیڈینٹیٹی(سی ایل آئی) کا غلط استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے موبائل نمبر منقطع کرنے، جعلی ڈیجیٹل گرفتاریاں اور حتی کہ سرکاری اہلکاروں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نقالی کی دھمکیاں دینے والے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ مقدمات میں منشیات، نارکو ٹیکس اور جنسی ریکٹس کے جھوٹے الزامات شامل ہیں، جس سے عوامی تشویش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اس بڑھتے ہوئے خطرے کے جواب میں، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ(ڈی او ٹی) نے ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز(ٹی ایس پیز) کے ساتھ مل کر ایک جدید نظام متعارف کرایا ہے جو کہ آنے والی بین الاقوامی فرضی کالوں کی شناخت اور انھیں بلاک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے قبل اس کے کہ وہ ہندوستانی ٹیلی کام صارفین تک رسائی حاصل سکیں۔ اس نظام کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے: پہلا، ٹی ایس پی کی سطح پر، ان کے اپنے صارفین کے فون نمبروں سے فرضی کالوں کو روکنے کے لیے؛ اور دوسرا، مرکزی سطح پر، دوسرے ٹی ایس پیز کے سبسکرائبرز کی تعداد کے ساتھ فرضی کالوں کو روکنا ہے۔
اب تک، چاروں ٹی ایس پیز نے سسٹم کو کامیابی سے نافذ کیا ہے۔ کل فرضی کالوں کا تقریباً ایک تہائی 4.5 ملین فرضی کالوں کو ہندوستانی ٹیلی کام نیٹ ورک میں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ اگلا مرحلہ، جس میں ایک مرکزی نظام شامل ہے جو تمام ٹی ایس پیز میں بقیہ فرضی کالوں کو ختم کر دے گا، جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے۔
تاہم، دھوکہ باز عوام کو دھوکہ دینے کے لیے نت نئے حربے اپناتے اور وضع کرتے رہتے ہیں۔ ٹیلی کام کے صارفین کے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کر رہا ہے کیونکہ ڈی او ٹی کو ان کےنئے حربوں کی اطلاع ہے۔ برق رفتار ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے دور میں، ڈی او ٹی نے ٹیلی کام ایکو سسٹم کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ تاہم، ان مضبوط حفاظتی اقدامات کے باوجود، اب بھی ایسی مثالیں ہو سکتی ہیں جہاں جعلسازدوسرے حربے سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔
ایسے معاملات میں، ڈی او ٹی شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ سائبر کرائم، مالی فراڈ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کی شناخت اور روک تھام میں مدد کرنے کے لیے مشتبہ فراڈ مخالف کمیونیکیشنز کو اطلاع دیں۔ اس سے شہریوں کو فرضی کال،دھوکہ دھڑی سے بچانے اور ممکنہ خطرات کے خلاف فعال کارروائی کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
شہری سنچار ساتھی پلیٹ فارم (https://sancharsaathi.gov.in/) پر دستیاب ‘چکشو ’سہولت پر مشتبہ فرضی کالز، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پیغامات بشمول اسکرین شاٹ، رسید کے ذریعہ، مطلوبہ دھوکہ دھڑی کے زمرے کے بارے میں تفصیلات فراہم کرکے ایسی فرضی کالوں کی اطلاع دے سکتا ہے۔ اس طرح کی رابطہ کرنے کی تاریخ اور وقت کو او ٹی پی کی بنیاد پر تصدیق کی جائے گی۔
چکشو کی سہولت شہریوں کو سائبر فراڈ سے بچانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کے لیے ایک ہموار عمل فراہم کرکے، یہ ممکنہ دھوکہ دھڑی کا فوری پتہ لگانے اور ان کی روک تھام میں مدد کرتا ہے، اس طرح صارفین کو مالی اور ذاتی نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت نے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جو درج ذیل ہیں:
- ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ (ڈی او ٹی) نے ڈیجیٹل انٹیلی جنس یونٹ(ڈی آئی یو) منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد سائبر کرائم اور مالی فراڈ کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نظام وضع کرنا ہے۔
- سنچار ساتھی پورٹل: ڈی او ٹی نے ایک شہری مرکوز سنچار ساتھی پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in) تیار کیا ہے جو ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال سے متعلق معاملات کی رپورٹنگ کے لیے مختلف سہولیات فراہم کرتا ہے جو درج ذیل ہیں:
- مشتبہ فراڈ کمیونیکیشنز اوران سولیکیٹڈ کمرسیل کمیونیکیشن(یو سی سی ) کی اطلاع دینا؛
- ان کے نام پر جاری کردہ موبائل کنکشنز کو جاننا اور ان سےمنقطع ہونے کے لیے ان موبائل کنکشنز کی اطلاع دینا جن کی یا تو ضرورت نہیں ہے یا ان کے ذریعے نہیں لیا گیا ہے۔
- مسدود کرنے اور ٹریس کرنے کے لیے چوری/گمشدہ موبائل ہینڈ سیٹ کی اطلاع دینا؛
- نیا/پرانا ڈیوائس خریدتے وقت موبائل ہینڈ سیٹ کی اصلیت کی جانچ کرنا؛
- کالنگ لائن شناخت کے طور پر ہندوستانی ٹیلیفون نمبر کے ساتھ موصول ہونے والی بین الاقوامی کالوں کی اطلاع دینا۔
iii ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم: ڈی او ٹی نے سائبر کرائم اور مالیاتی دھوکہ د ھڑی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنے کے لیے ایک آن لائن محفوظ ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم(ڈی آئی پی ) شروع کیا ہے۔ فی الحال ڈی او ٹی فیلڈ یونٹس، تمام ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز(ٹی ایس پیز) ، ایم ایچ اے ، 460 بینک اور مالیاتی ادارے، 33 ریاستوں/یو ٹیز کی پولیس، مرکزی ایجنسیاں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اس پلیٹ فارم پر آ چکے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، منقطع موبائل کنکشنز کی فہرست کی میزبانی کرتا ہےبشمول ان موبائل نمبروں سے منسلک متعلقہ خدمات کو منقطع کر نے کے ساتھ منقطع ہونے کی وجوہات بھی اسٹیک ہولڈرز کو مناسب کارروائی کرنے کے قابل بناتا ہے ۔
Iv مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ڈی او ٹی نے فرضی/فرضی دستاویزات پر لیے گئے یا کسی فرد کے لیے مقررہ حد سے تجاوز کرنے والے موبائل کنکشنز کی نشاندہی کی ہے۔ ایسے موبائل کنکشنز کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام وسائل اور موبائل ہینڈ سیٹس کو جو دھوکہ دھڑی کی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے اسے ٹیلی کام ایکو سسٹم سے ختم کیا جا رہا ہے۔
مختصراً آج تک ڈی او ٹی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے درج ذیل نتائج ہیں :
- فرضی/ فرضی دستاویزات پر لیے گئے 1.77 کروڑ موبائل کنکشن منقطع کیے گئے۔
- ملک کے سائبر کرائم ہاٹ اسپاٹ/اضلاع میں سائبر مجرموں کے ذریعہ 33.48 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کرنے اور 49,930 موبائل ہینڈ سیٹس کو بلاک کرنے کی ہدفی کارروائی۔
- ایک فرد کے لیے مقررہ حد سے زیادہ 77.61 لاکھ موبائل کنکشن منقطع کیے گئے ہیں۔
- پان انڈیا سائبر کرائم یا دھوکہ د ھڑی کی سرگرمیوں میں ملوث 2.29 لاکھ موبائل فون کو بلاک کر رہا ہے۔
- 21.03 لاکھ میں سے تقریباً 12.02 لاکھ چوری/گمشدہ موبائل فونز کا سراغ لگایا گیا ہے۔
- تقریباً 20 ہزار اداروں، 30 ہزار ایس ایم ایس ہیڈرز اور 2 لاکھ ایس ایم ایس ٹیمپلیٹس کا رابطہ منقطع کر دیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ایس ایم ایس بھیجنے میں ملوث تھے۔
- تقریباً 11 لاکھ اکاؤنٹس بینکوں اور ادائیگیوں کے بٹوے کے ذریعے منجمد کر دیے گئے ہیں جو فرضی/فرضی دستاویزات پر لیے گئے منقطع موبائل کنکشن سے منسلک تھے۔
- تقریباً 11 لاکھ واٹس ایپ پروفائلز/اکاؤنٹس کو واٹس ایپ نے منقطع کر دیا ہے جو فرضی/ فرضی دستاویزات پر لیے گئے منقطع موبائل کنکشنز سے منسلک تھے۔
- 71 ہزار پوائنٹ آف سیل (سم ایجنٹس) کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔ متعدد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 365 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
******
ش ح۔ح ن ۔ ش ب ن
U-NO.955
(Release ID: 2062781)
Visitor Counter : 39