وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ  دوئم  کو ’مرکزی شعبے‘ کے پروجیکٹ کے طور پر، مرکزی کابینہ کی حالیہ منظوری کے بعد مرکزی حکومت تخمینہ لاگت کا تقریباً 65 فیصد برداشت  کرے گی

Posted On: 05 OCT 2024 4:08PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے 05 اکتوبر 2024  کو چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ مرحلہ دوم کو ’سنٹرل سیکٹر‘ پروجیکٹ کے طور پر منظور کیا جس کی کل تخمینہ لاگت 63,246 کروڑ روپے ہے۔

اب تک، اس پروجیکٹ کو ’ریاستی شعبے‘ کے پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جا رہا تھا جس میں پروجیکٹ کی مالی اعانت کی ذمہ داری بنیادی طور پر تمل ناڈو کی حکومت پر تھی،   جو تخمینہ شدہ پروجیکٹ لاگت کے تقریباً 90 فیصد کی حد تک تھی۔ مرکزی حکومت کا کردار میٹرو ریل پالیسی 2017 کے مطابق زمین کی لاگت اور چند دیگر اشیاء کو چھوڑ کر پروجیکٹ لاگت کا 10 فیصد مالی اعانت فراہم کرنا تھا۔ تاہم مرکزی سرکار نے ریاستی حکومت کو دو طرفہ اور کثیر جہتی ایجنسیوں سے  32548 کروڑ  روپے کا قرضہ براہ راست دلانے میں مدد کی تھی ، جس میں سے اب تک تقریباً 6,100 کروڑ روپے استعمال ہو چکے ہیں۔

مرکزی کابینہ کی حالیہ منظوری کے بعد حکومت اب چنئی میٹرو کے دوسرے مرحلے کی تخمینہ لاگت کا تقریباً 65 فیصد حصہ فراہم کرے گی۔ اس فنانسنگ میں 33,593 کروڑ روپے کا پورا مطلوبہ قرضہ شامل ہو گا اس کے جبکہ اس کے علاوہ 7,425 کروڑ روپے کے ایکویٹی اور ذیلی قرضے بھی شامل ہوں گے۔تخمینہ لاگت کا باقی 35 فیصد حصہ ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔

کثیر جہتی اور دو طرفہ ترقیاتی ایجنسیوں سے لئے گئے قرضوں کو مرکزی حکومت کے قرضوں کے طور پر سمجھا جائے گا اور اسے مرکزی حکومت کے بجٹ سے براہ راست چنئی میٹرو ریل لمیٹڈ (سی ایم آر ایل) کو فراہم کیا جائے گا۔

مرکز کی طرف سے پروجیکٹ کی منظوری سے پہلے، پروجیکٹ کے لیے قرضے کی مالی اعانت فراہم کرنے یا اس کا انتظام کرنے کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہی  تھی۔

مرکزی کابینہ کی منظوری نے ریاستی حکومت کے بجٹ کے وسائل کو 33,593 کروڑ روپے کی حد تک دیگر ترقیاتی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے چھوٹ دے دی ہے۔کیونکہ  یہ رقم ریاستی حکومت کے پاس رہے گی۔

مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ ، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک اور نیو ڈیولپمنٹ بینک جیسی دو طرفہ اور کثیرالجہتی ایجنسیوں سے قرض اور پروجیکٹ کے معاہدوں اور متعلقہ دستاویزات پر دوبارہ بات چیت کرنے کے لیے رجوع کرے گی، اس میں درج ذیل شرائط شامل ہیں:

  1. قرضوں کو مرکزی حکومت کا قرض سمجھنا،  نہ کہ ریاستی حکومت کا۔
  2. قرض کے بہاؤ کے راستے  کو تبدیل کرنا یعنی موجودہ راستے جو کہ متعلقہ ایجنسی سے ریاستی حکومت اور ریاستی حکومت کی بجٹ سے سی ایم آر ایل کو  تھا،  لیکن اب پاس تھرو اعانت کے طور پر قرض کا بہاؤ براہ راست متعلقہ ایجنسی سے مرکزی حکومت کو اور مرکزی حکومت کے بجٹ سے سی ایم آر ایل کو ہوگا۔
  3. مکانات اور شہری امور کی وزارت کو نامزد کرنا جو سی ایم آر ایل کے ذریعے کام کر رہی ہے جو ریاستی حکومت کی جگہ سی ایم آر ایل کے ذریعے پروجیکٹ پر عمل کرنے والی ایجنسی ہے۔

قرض اور پروجیکٹ کے معاہدوں اور متعلقہ دستاویزات میں ان تبدیلیوں کا عمل شروع کیا گیا ہے، اور ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر اسے تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔

قرضے کی ادائیگی کی ذمہ داری  متعلقہ کمپنی پر ہوگی۔ ادائیگی عام طور پر کم از کم پانچ سال کی موقوفیت کے بعد شروع ہوگی، یعنی تقریباً  پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد۔ اگر سی ایم آر ایل قرض کی ادائیگی کی پوزیشن میں نہ ہو تو اس  صورت میں یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ان سالوں  کے دوران کمپنی کو ادائیگی کے قابل بنانے کے لیے مالی مدد فراہم کرے۔

 ۔  ۔  ۔

ش ح ۔ ش ا ر ۔  م ت                                           

U - 923


(Release ID: 2062409) Visitor Counter : 38