کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ملک بھر میں 13822 جن اوشدھی کیندر قائم کیے گئے ہیں


گزشتہ 10 سالوں میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت 6100 کروڑ روپے مالیت کی ادویات فروخت کی گئیں، جس سے شہریوں کو برانڈڈ ادویات کی خرید کے  مقابلے میں تقریباً 30000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی

Posted On: 03 OCT 2024 7:16PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کے تحت 30 ستمبر ، 2024 ء تک ملک بھر میں کل 13822 جن اوشدھی کیندر قائم کیے جا چکے ہیں۔ خاص طور پر ستمبر  ، 2024 ء میں ان کیندروں نے 200 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت کی، جو پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا کی تاریخ میں ماہانہ فروخت کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014FAN.jpg

اگر موازنہ کیا جائے تو  ستمبر ، 2023 ء میں فروخت 141 کروڑ روپے  کی رہی، جو سال بہ سال کی بنیاد پر 42 فی صد  کی نمایاں ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ شاندار اضافہ عوام کو سستی اور قابل رسائی صحت دیکھ بھال  سے متعلق  حل فراہم کرنے میں پروگرام کی کامیابی کی عکاسی کرتا ہے۔ 30 ستمبر، 2024 ء تک، کل سالانہ ترقی 31.20 فی صد  رہی  کیونکہ فروخت کا ہدف 913.30 کروڑ روپے پہلے ہی حاصل کیا جا چکا ہے۔ تقریباً 10 لاکھ لوگ روزانہ جن اوشدھی کیندروں سے ادویات خریدتے ہیں۔

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت، گزشتہ 10 سالوں میں کیندروں کے ذریعے 6100 کروڑ روپے کی ادویات کی فروخت کی گئی ہے، جس سے شہریوں کو برانڈڈ ادویات  کی خرید کے مقابلے میں تقریباً 30000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔

پی ایم بی جے پی کے تحت، کسی  دوا کی قیمت ، جو  تین برانڈڈ ادویات کی اوسط قیمت کے 50فی صد  کے اصول پر رکھی گئی ہے۔ جن اوشدھی ادویات، سرجیکل آلات اور نیوٹریسیوٹیکل مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹ میں دستیاب برانڈڈ ادویات کی قیمت سے کم از کم 50 فی صد اور بعض صورتوں میں 80 فی صد سے 90 فی صد تک کم ہیں۔ پی ایم بی آئی پہلے ہی بھارت میں 25000 جن اوشدھی کیندروں کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب تیز رفتار سے پیش رفت کر رہا ہے۔

******

( ش ح  ۔ م م    ۔ ع ا  )

U.No. 814



(Release ID: 2061687) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Telugu