بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت نے صفائی ستھرائی اور خدمات کی بہترفراہمی کے لیے “خصوصی مہم 4.0’’ کا کامیابی سے آغاز کیا
’سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا اور زیر التوا معاملات کو کم کرنا‘
Posted On:
03 OCT 2024 1:34PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کی چھوٹی، بہت چھوٹی اور متوسط انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) کی وزارت نے "خصوصی مہم 4.0" کا آغاز کیا ہے۔ ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور ملک بھر میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 کے دوران دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنا ہے۔ یہ مہم صفائی ستھرائی کو تقویت دینے اور وزارت سے وابستہ، ماتحت اور خود مختار اداروں کے ساتھ ساتھ فیلڈکے دفاتر میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔
"خصوصی مہم 4.0" دو مراحل پر مشتمل ہے۔ 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2024 تک کیے گئے تیاری کے مرحلے کے دوران، وزارت نے مخصوص اہداف مقرر کیے تھے، جن میں صفائی ستھرائی مہم کی جگہوں کی نشاندہی، خلائی انتظام اور دفتر کی خوبصورتی اور تزئین کاری کے لیے منصوبہ بندی، اسکریپ اور بے کار اشیاء کی شناخت اور زیر التواء حوالہ جات کی شناخت اور ریاستی سطح کے معاملات کا حل نکالنا شامل تھے۔
دو اکتوبر 2024 سے 31 اکتوبر 2024 کے دوران نفاذ اور عمل درآمد کے مرحلے میں، وزارت منصوبہ بند سرگرمیوں کو انجام دینے، صفائی ستھرائی کی کوششوں کی جامع طور پر کوریج کو یقینی بنانے اور آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ملک بھر میں اپنے تمام ڈویژنوں، قانونی اداروں، خود مختار اداروں اور فیلڈکے دفاتر کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ کام کاج کی جگہ کے ماحول کی صفائی ستھرائی اور خدمات کی فراہمی کو ہموار کرنے کے لیے مربوط کوششوں کو یقینی بنایا جا سکے۔
مہم کے ایک حصے کے طور پر ایم ایس ایم ای کی وزارت نے "خصوصی مہم 4.0" کو کامیاب بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ درج ذیل اقدامات شامل ہیں:
- نوڈل افسروں کی تقرری: نوڈل افسروں کو دفاتر میں مہم کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے اور نگرانی کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے، تاکہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔
- اہم کاموں کی کامیاب شناخت: مہم کے مقاصد کے حصول میں تعاون فراہم کرتے ہوئے تیاری سے متعلق مختلف کام، جیسے کہ صفائی ستھرائی مہم کی جگہوں کی نشاندہی، دفتر کی خوبصورتی اور تزئین کاری کے منصوبے کو نافذ کرنا، بے کار اشیا کو ہٹانا اور زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے جیسے معاملات انجام دیے گئے۔
- بیداری سے متعلق اقدامات: مہم کو فروغ دینے والے بینرز اور اسٹینڈز ادیوگ بھون اور فیلڈکے دفاتر میں آویزاں کیے گئے ہیں تاکہ ملازمین اور فریقین کے مابین بیداری پیدا کی جا سکے۔
- سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا فعال استعمال: مہم کے بارے میں معلومات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے، تاکہ وسیع پیمانے پر بیداری پھیلائی جاسکے اور شراکت داری بڑھائی جاسکے۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت اپنی وابستہ اور فیلڈ کے تنظیموں کے ساتھ مل کر"خصوصی مہم 4.0" کے تحت مقرر کردہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل عزم کا اظہار کررہی ہے، جو اس پہل کو قابل ذکر طور پر کامیاب بنانے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور اس کے کاموں میں زیرالتوا معاملات کو کم کرنے کے تئیں وزارت کے لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
*****
UR-797
(ش ح۔ م م ع۔ع ر )
(Release ID: 2061567)
Visitor Counter : 38