نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کل مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایل این آئی پی ای کے 10ویں کانووکیشن تقریب کی صدارت کریں گے


مرکزی وزیر ری سیٹ پروگرام کے شرکاء کے لیے دیکشا آرمبھ پہل کا آغاز کریں گے

مرکزی وزیرایل این آئی پی ای میں 400 بستروں کے نئے ہاسٹل اور جدید ترین اسٹوڈیو کا افتتاح کریں گے

Posted On: 03 OCT 2024 2:48PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ اور لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن (ایل این آئی پی ای) کے چانسلر کل مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ایل این آئی پی ای کی 10ویں کانووکیشن تقریب کی صدارت کریں گے۔

کانووکیشن تقریب کے دوران 23-2022کے تعلیمی سیشن میں  اپنے کورسز مکمل کرنے والے 577 طلباء کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ مزید برآں،  بی پی ایڈ  اور  ایم پی ایڈ پروگراموں میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو ان کی تعلیمی کارکردگی کی وجہ سےانہیں گولڈ میڈل  سے نوازا جائے گا۔

دن کے آخر میں، ڈاکٹر منڈاویہ ریٹائرڈ اسپورٹس پرسن امپاورمنٹ ٹریننگ (آر ای ایس ای ٹی) پروگرام کے شرکاء کے لیے دیکشا آرمبھ (طلبا کو پروگرام میں شامل کرنے کی پہل) کا آغاز کریں گے، جونوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی ایک  پہل ہے جس کا مقصد ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ پروگرام ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ان کے فعال کھیلوں کی مدت کے بعد مہارت اور مواقع فراہم کر کے نئے کیریئر میں منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مزید برآں، مرکزی وزیر انسٹی ٹیوٹ میں 400 بستروں کے ایک نئے ہاسٹل اور ایک جدید ترین اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کریں گے، جس سے کہ ایل این آئی پی ای کے بنیادی ڈھانچے کو  مزید تقویت دی جائے گی اورمضبوط کیا جائے گا۔

*********************

UR-796

(ش ح۔  م م ع۔ع ر )


(Release ID: 2061550) Visitor Counter : 44