قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ آر سی کی دو ہفتے کی آن لائن قلیل مدتی انٹرن شپ اختتام پذیر


قائم مقام چیئرپرسن، وجیہ بھارتی سیانی نے  انٹرنز کی انسانی حقوق کے محافظ بننے کی حوصلہ افزائی کی  اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظات پر بات کی

ہندوستان بھر سے 77 طلباء نے شرکت کی

Posted On: 03 OCT 2024 2:10PM by PIB Delhi

قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) کے زیر اہتمام دو ہفتے کا آن  لائن قلیل  مدتی انٹرن شپ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا ۔ اس کا آغاز 17 ستمبر 2024 کو ہوا تھا۔ ملک کی مختلف یونیورسٹیوں اور خطوں بشمول دور دراز علاقوں کے 77 طلباء نے اس میں شرکت کی ۔ اس آن لائن فارمیٹ کے ذریعہ  طلبا نے  دہلی کے  سفر یا رہائش سے متعلق کسی بھی اخراجات کے بغیراسے مکمل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016QTW.jpg

اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این ایچ آر سی     کی قائم مقام چیئرپرسن محترمہ وجیہ بھارتی سیانی  نے انٹرنز کی معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے محافظ بننے کی  حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے زور دیا کہ وہ کمزور گروپوں کو درپیش چیلنجوں کو سمجھیں اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سرگرم رہیں۔ این ایچ آر سی کے مینڈیٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ کمیشن، طلباء کو انسانی حقوق کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں حساس  بنانے کے تئیں عہد بند ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XSXV.jpg

اس سے پہلے، انٹرنز کو ان کی انٹرن شپ کامیابی  سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے، این ایچ آر سی کے  سکریٹری جنرل جناب بھرت لال نے امید ظاہر کی کہ انٹرنز، انٹرن شپ کے دوران حاصل کردہ علم سے خود کو فیضیاب کریں گے اور انسانی حقوق کو فروغ اور اس کے تحفظ میں اس علم  کا بہترین استعمال کریں گے۔ انہوں نے انٹرنز سے کہا کہ وہ مہاتما گاندھی، نیلسن منڈیلا اور مارٹن لوتھر کنگ جیسے انسانی حقوق کے عظیم محافظوں کی زندگی اور کاموں سے تحریک حاصل کریں، جنہوں نے اپنی زندگیاں لوگوں کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کر دیں۔ انہوں نے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ انٹرن شپ کے دوران سیکھے گئے انسانی حقوق کی اقدار اور اصولوں پر عمل کرکے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں  لانے پر کام کریں۔

این ایچ آر سی کے جوائنٹ سکریٹری جناب دیویندر کمار نیم نے اجلاس  کے دوران انٹرن شپ رپورٹ پیش کی اور کتاب کے جائزے، گروپ ریسرچ پروجیکٹ پریزنٹیشن، اور اعلامیہ مقابلہ کے فاتحین کا اعلان کیا۔ تقریب کا اختتام این ایچ آر سی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وریندر سنگھ کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037KME.jpg

این ایچ آر سی کو پورے ہندوستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اپنی رسائی اور آگاہی کے اقدامات کو وسعت دینے کے لیے، کمیشن آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے انٹرن شپ پروگرام منعقد کرتا ہے۔ ان پروگراموں کے ذریعے، این ایچ آر سی انسانی حقوق کے محافظوں کی اگلی نسل کو تعلیم دینے اور انہیں بااختیار بنانے کے اپنے عزم کو مستحکم کرتا ہے۔

 

 ش ح۔ض ر ۔  ج

UNO-791


(Release ID: 2061525) Visitor Counter : 44