کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کانوں کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2024 مہم کے تحت 510 پروگراموں کا کامیابی سے انعقاد کیا

Posted On: 03 OCT 2024 10:54AM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے اپنی فیلڈ تنظیموں کے ساتھ، سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم 2024 میں فعال طور پر حصہ لیا ہے، ’مکمل حکومت‘ کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے   صفائی  ستھرائی کو فروغ دینے میں قابل قدر کامیابی حاصل کی ،  صفائی کے ہدف یونٹس (سی ٹی یوز) کویکسر تبدیل کیا  اورصفائی متروں کے اہم تعاون کو  تسلیم کیا۔مجموعی طور پر 510 تقریبات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا، جن میں 51 سی ٹی یوز کی  یکسرتبدیلی بھی شامل ہے،جہاں نظر انداز کیے گئے کچرے کے مقامات کو صاف کیا گیا اور انہیں بحال کیا گیا۔یہ کوششیں اپنے دفاتر میں صفائی اور پائیداری کو برقرار رکھنے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔

اپنی لگن کا اظہارکرتے ہوئے ، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب ستیش چندر دوبے، سکریٹری (مائنز) اور دیگر عہدیداروں نے ایس ایچ ایس 2024 مہم کو فروغ دینے اور اس میں حصہ لینے کے لیے ہندوستان بھر میں کئی جیو ہیریٹیج اور جیو ٹورازم سائٹس کا دورہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FRKD.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UCJU.jpg

 

’’سوچھتا کی بھاگیداری‘‘پہل  کے تحت، کچرے سےآرٹ کی تخلیقی  سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جس کے نتیجے میں منفردمجسمے، جس میں  جے این اے آر ڈی ڈی سی کی طرف سے المونیم کے اسکریپ سے تیار کردہ اسٹینڈ آؤٹ پیس شامل ہیں۔ صفائی متروں کی مزید مدد کے لیے، ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ان کے اہم کردار کو تسلیم کرنے کے لیے پی پی ای کٹس اور حفاظتی سامان تقسیم کیے گئے۔ وزارت نے 26 ستمبر 2024 کو ناگپور میں شاستری بھون اور آئی بی ایم اور جے این اے آر ڈی ڈی سی کے فیلڈ دفاتر میں صفائی متروں اور دیگر عملے کے لیے ایک خصوصی ٹی بی اسکریننگ کیمپ کا اہتمام کرنے کے لیے وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور ڈبلیو ایچ او کے ساتھ بھی تعاون کیا۔

پائیداری کے لیے اپنی  عہد بستگی کے ایک حصے کے طور پر، وزارت نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ پہل کے تحت شجرکاری مہم چلائی اور سوچھتا عہد،سلوگن رائٹنگ اورمضمون نویسی کے مقابلوں کے ذریعے عوام کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید برآں، مہم کے دوران 6  بحال کی گئی کانوں کے علاقوں کو خوبصورت بنایا گیا، جس سے ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو تقویت ملی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZJ8I.jpg

 

2 اکتوبر کو، مہم کا اختتام وزارت کے تمام دفاتر میں سوچھ بھارت دیوس کی تقریبات کے ساتھ ہوا۔ شاستری بھون میں، کانوں کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، جناب سنجے لوہیا، سینئر افسران کے ساتھ، ایک شرمدان سرگرمی کی قیادت کی اورصفائی  ستھرائی اور عوامی خدمت کے تئیں وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004R65L.jpg

 

ان مؤثر کوششوں کے ذریعے، کانوں کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا 2024 کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں نمایاں طور پر تعاون کیا ہے، جو سب کے لیے صاف ستھرے اور سرسبز ماحول کو فروغ دے رہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005T3YN.jpg

 

*******************

 

ش ح ۔  ف ا  ۔م ش

U. No.784

 


(Release ID: 2061414) Visitor Counter : 38