زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کرشی بھون میں صفائی متروں کے بچوں اوران کی مبارکبادی کیلئے سوچھتا ہی سیوا۔ 2024 تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام

Posted On: 02 OCT 2024 11:59AM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کا محکمہ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک منائی جانے والی سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لے رہا ہے جس میں ’سوبھاؤ سوچھتا۔ سنسکار سوچھتا‘ کےموضوع کے ساتھ اس کے تمام ماتحت؍منسلک ؍خود مختار ادارے؍پی پی سیکٹر انڈرٹیکنگ؍فیلڈ آفس جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں،حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UBRA.jpg

صفائی متر ماحولیاتی نظام کا ایک لازمی حصہ ہیں اور کام کرنے کے لیے ایک صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہیں۔ محکمہ کی وسیع تر بہبود میں ان کےاہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے، زراعت اور کسانوں کی بہبود  کے محکمہ نے ان کے لیےیکم اکتوبر 2024کو ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔  اس تقریب میں 150 سے زیادہ صفائی متروں کو نوازاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00297CP.jpg

اس کے علاوہ، کرشی بھون میں 21 ستمبر 2024 کو صفائی متروں کے بچوں کے لیے منعقدہ ڈرائنگ مقابلے کے فاتحین کے لیے ایک انعامی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P44L.jpg

اس موقع پر محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سکریٹری ڈاکٹر دیوش چترویدی اور محکمہ کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ شوبھا ٹھاکر نے شرکت کی۔

***

(ش ح۔ اص)

UR No. 742



(Release ID: 2061120) Visitor Counter : 18