نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ، مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر گجرا ت کے شہر پوربندر میں ساحل پر صفائی ،ستھرائی کی ملک گیر مہم کی قیادت کریں گے


مائی بھارت سے وابستہ ایک لاکھ سے زیادہ  ، نوجوان رضاکار ، 2اکتوبر کو بھارت کی ساحلی پٹی پر ایک ہزار سے زیادہ جگہوں پر ،ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو ہٹانے کا کام انجام دیں گے

سوچھتا ہی سیوا مہم کے حصے کے طورپر56لاکھ سے زیادہ مائی بھارت سے وابستہ  نوجوان رضاکاروں  نے پورے بھارت میں لاکھوں کلو گرام کچرا ہٹایا

Posted On: 01 OCT 2024 3:05PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود نیز محنت وروزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کل مہاتما گاندھی جینتی کے موقع پر گجرات کے تاریخی شہر پوربندر کے ساحل پر صفائی ستھرائی کی ملک گیر مہم کی قیادت کریں گے جس کا اہتمام مائی بھارت نے کیا ہے۔ اس خصوصی مہم کا مقصد بھارت کے ساحلی علاقوں سے ، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کچرے کوہٹانا ہے۔ یہ سرگرمی‘‘سوچھتا ہی سیوا مہم کے اختتام پر انجام دی جائے گی جو 17ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک ‘‘سوبھاو سوچھتا-سنسکار سوچھتا’’ کے موضوع کے تحت منعقد کی جائے گی۔

ڈاکٹر مانڈویہ جو نوجوانوں کی قیادت والے ماحولیاتی کاموں کو فروغ دینے میں پیش پیش رہے ہیں پوربندر میں صفائی ،ستھرائی کے اس کام کو انجام دیں گے جو مہاتما گاندھی کی جائے پیدائش کے طورپر ایک تاریخی اہمیت کا مقام ہے۔ مرکزی وزیر کے ، اس مہم میں حصہ لینے سے ماحولیات کے لیے اپنائے جانے والے دیرپا طور طریقوں کے تئیں ان کے عہد کا اظہار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مہم صفائی ستھرائی اور ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک سے پاک بھارت کے ویژن کے مطابق ہے۔

نوجوانوں کے امور کے محکمہ کے تحت مائی بھارت میں اس سال کی سوچھتا ہی سیوا مہم  نے ایک سرگرم کردار اداکیا ہے،جس سے صفائی ستھرائی اور ماحولیات کے تئیں ذمہ داری میں نوجوانوں کی طرف سے سرگرم حصہ لیے جانے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر 2024 کو سوچھتا بھارت دِوَس کے اختتام پر مکمل ہوگی، جب مائی بھارت سے وابستہ نوجوان رضاکار ایک بڑے ساحلی علاقے میں صفائی ستھرائی کی کوششوں کی قیادت کریں گے۔

اس مہم میں بھارت کی 7ہزار 500 کلو میٹر کی ساحلی پٹی پر ایک ہزار سے زیادہ مقامات پر صفائی ستھرائی کی جائے گی جس میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو اکٹھا کرنے ، اس کچرے کو چھانٹنے اور اسے ٹھکانے لگانے  کا کام کیاجائے گا۔ ساحلی پٹی پر صفائی ستھرائی کی اس ملک گیر مہم میں مائی بھارت کے  ایک لاکھ سے زیادہ رضاکار حصہ لیں گے اور  ماحولیات کے تحفظاتی کاموں میں پائیداری لانے کے لیے اجتماعی کام کی طاقت کا اظہار کریں گے۔

مرکزی وزیر سبھی ساحلی علاقوں کے ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے زور دے کر کہا گیا ہے کہ وہ سوچھتا ہی سیوا مہم میں حصہ لیں۔ اس سال کی سوچھتا ہی سیوا مہم ، زبردست کامیاب رہی ہے ، جس میں 30ستمبر 2024 کو ملک گیر سطح پر لاکھوں کلو گرام کچرے کو ہٹاکر ، مائی بھارت سے وابستہ 56لاکھ سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا۔صفائی ستھرائی کی اس مہم میں ایک لاکھ سے زیادہ گاؤوں 15ہزار سے زیادہ کمیونٹی سینٹرس ، 9ہزار 501ایک امرت سروروں اور مختلف تاریخی وعوامی جگہوں پر کام کاج کیاگیا۔

اس تاریخی قدم سے سوچھ بھارت مشن کے تئیں نوجوانوں کے خود کو وقف کردینے کا اظہار ہوتا ہے ، جس سے آنے والی نسلوں کے لیے ایک نمایاں مثال قائم ہوتی ہے۔ساحلوں پر صفائی ستھرائی کی اس کوشش سے یہ پیغام عام ہوتا ہے کہ مزید صاف ستھرےبھارت کا دور اجتماعی کاموں سے شروع ہوتا ہے، جیساکہ مہاتما گاندھی نے تصور پیش کیاتھا۔

************

 

U.No:693

ش ح۔اس۔ م ذ



(Release ID: 2060672) Visitor Counter : 12