وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا


ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے آج فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر (وایو بھون)میں ایک تقریب میں چیف آف دی ایئر اسٹاف (سی اے ایس) کا عہدہ سنبھال لیا۔

Posted On: 30 SEP 2024 9:43PM by PIB Delhi

سی اے ایس کو 21 دسمبر 1984 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور نیشنل ڈیفنس کالج کے سابق طالب علم ہیں۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور ایک تجرباتی ٹیسٹ پائلٹ ہیں جس میں مختلف قسم کے فکسڈ ونگ اور روٹری ونگ طیارہ پرپانچ ہزار گھنٹے سے زیادہ کی سروس ہے۔

ان کے آپریشنل ادوار میں ایک مگ-27 اسکواڈرن کا کمانڈنگ آفیسر اور ایک ائیر بیس کا ائیر آفیسر کمانڈنگ شامل ہے۔ ایک ٹیسٹ پائلٹ کے طور پر انہوں نے ماسکو، روس میں مِگ انتیس اپ گریڈ پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی قیادت کی۔ وہ نیشنل فلائٹ ٹیسٹ سینٹر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر (فلائٹ ٹیسٹ) بھی تھے جو تیجس کی فلائٹ ٹیسٹنگ کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ چار دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران، سی اے ایس نے ہیڈکوارٹر ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ میں ایئر ڈیفنس کمانڈر اور ایسٹرن ایئر کمانڈ میں سینئر ایئر اسٹاف آفیسر کے طور پر اسٹاف کی تقرری  کو انجام دیا ہے۔ چیف آف دی ائیر سٹاف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تھے۔

سی اے ایس کو پرم وششٹ سیوا میڈل (پی وی ایس ایم) اور اتی وششت سیوا میڈل (اے وی ایس ایم) سے نوازا جاچکا ہے۔آئی اے ایف سے اپنے خطاب میں ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا کہ انہیں بھارتی فضائیہ کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،یہ اعزاز اور  فخرکی بات ہے۔ فضائیہ کے تمام  ایئر واریئرس، نان کمبیٹنٹس (انرولڈ)، ڈی ایس سی کے اہلکاروں، شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےسی اے ایس نے آئی اے ایف کی آپریشنل صلاحیت کو ہمہ وقت بلندی پر برقرار رکھنے کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت اور لگن پر مکمل یقین اور اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایئر ویٹرنس کے وژن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورآئی اے ایف کی کامیابی کو ان کی اعلیٰ کوششوں اور متحرک قیادت کو قرار دیا۔ ‘سشکت سکشم اور ایک آتم نربھر’ آئی اے ایف کی تعمیر کی طرف کچھ توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ ایک پروان چڑھانے والی قیادت کو اپنائیں اور ہم آہنگی اور اتحاد کو بڑھا دیں۔ انہوں نے موجودہ غیر یقینی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ‘‘ یہ ضروری ہے کہ آئی اے ایف آپریشنل طور پر قابل ہمیشہ چوکس اور ایک قابل اعتمادقوت رہے۔’’ سی اے ایس نے  فضائیہ کے تمام جانبازوں کو زبردست خدمات کی روایات پر عمل کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی تلقین کی کہ ہم سب مل کر‘‘عظمت کے ساتھ آسمان کو چھوئیں’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo7QSJ.jpeg

********

ش ح۔ع و ۔اش ق

 (U: 679)


(Release ID: 2060517) Visitor Counter : 38