امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں گجرات، منی پور اور تریپورہ کو نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے پیشگی رقم کے طور پر 675 کروڑ روپے جاری کرنے کی دی  منظوری


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مرکزی حکومت سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد

بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (آئی ایم سی ٹی) سیلاب سے متاثرہ آسام، میزورم، کیرالہ، تریپورہ، ناگالینڈ، گجرات، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور منی پور میں نقصانات کا موقع پر جائزہ لینے کے لیے تعینات

بہار اور مغربی بنگال کی ریاستوں میں جو حال ہی میں سیلاب سے بھی متاثر ہوئے ہیں، موقع پر ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جلد ہی آئی ایم سی ٹی بھیجے جائیں گے

ایس ڈی آر ایف  سے 21 ریاستوں کو 9044.80 کروڑ روپے، این ڈی آر ایف  سے 15 ریاستوں کو 4528.66 کروڑ اور روپے،ریاستی محکمہ  آفات کی رعایتی فنڈ(ایس ڈی ایم ایف ) سے 11 ریاستوں کو 1385.45 کروڑ روپئے اس سال حکومت ہند نے جاری کیے ہیں

مرکزی حکومت نے تمام لاجسٹک امداد بھی فراہم کی ہے جس میں تمام سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو این ڈی آر ایف کی مطلوبہ ٹیموں، آرمی ٹیموں اور فضائیہ کی مدد کی تعیناتی شامل ہے

Posted On: 30 SEP 2024 7:45PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے پیشگی کے طور پر گجرات کو 600 کروڑ روپے، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف ) سے منی پور کو 50 کروڑ اور تریپورہ کو 25 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ ریاستیں اس سال جنوب مغربی مانسون کے دوران انتہائی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں مرکزی حکومت سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔

اس سال کے دوران آسام، میزورم، کیرالہ، تریپورہ، ناگالینڈ، گجرات، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور منی پور کی ریاستیں انتہائی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئیں۔ ان تمام متاثرہ ریاستوں میں بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (آئی ایم سی ٹی) تعینات کی گئی ہیں تاکہ نقصانات کا موقع پر ہی اندازہ لگایا جا سکے۔ باقی ریاستوں کو اضافی مالی امداد کا فیصلہ آئی ایم سی ٹی رپورٹس کی وصولی کے بعد کیا جائے گا۔

مزید برآں، حال ہی میں بہار اور مغربی بنگال کی ریاستیں بھی سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں اور جلد ہی ان ریاستوں کوبین وزارتی مرکزی ٹیم ( آئی ایم سی ٹی)  بھیجے جائیں گے تاکہ نقصان کا موقع پر اندازہ لگایا جاسکے۔

اس سال کے دوران  حکومت ہند نے ایس ڈی آر ایف  سے 21 ریاستوں کو 9044.80 کروڑ، روپے۔ این ڈی آر ایف  سے 15 ریاستوں کو 4528.66 کروڑ اور روپے۔ ریاستی محکمہ  آفات کی رعایتی فنڈ (ایس ڈی ایم ایف ) سے 11 ریاستوں کو 1385.45 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔  مالی امداد کے علاوہ، مرکزی حکومت نے تمام لاجسٹک امداد فراہم کی ہے، جس میں تمام سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کو این ڈی آر ایف کی مطلوبہ ٹیموں، آرمی ٹیموں اور فضائیہ کی مدد کی تعیناتی شامل ہے۔

*****

ش ح ۔  ف خ

U.No: 672


(Release ID: 2060462) Visitor Counter : 30