نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

’’ بھارت میں بزرگ شہریوں کی نگہداشت بہتر ڈھنگ سے کرنے‘‘ سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد


نیتی آیوگ کے اسٹیٹ سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت یہ  ایک پہل ہے

Posted On: 30 SEP 2024 4:36PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ​​27 ستمبر 2024 کوکیرالہ کے  ترواننت پورم میں  حکومت ہند کی سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت  اور کیرالہ حکومت کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے اشتراک سے’’بھارت میں بزرگ شہریوں کی دیکھ ریکھ کو بہتر بنانے‘‘سے متعلق  ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  ورکشاپ کا مقصد بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال میں موجودہ کمی کو دور کرنےاور چیلنجوں  سے نمٹنے کے لئے  ریاستوں اور دیگر شراکت داروں کے نظریات کو  اپنانا اور ریاستوں اور دیگر فریقوں  سے ان کے بہترین  طور طریقوں کوسیکھنا تھا، جنہیں سیاق و سباق کے اعتبار سے مزید ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

اس ایک روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح حکومت کیرالہ میں اعلیٰ تعلیم اور سماجی انصاف کے وزیر  ڈاکٹر آر بندونے کیا اور نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے اس کی صدارت کی۔ محترمہ ساردا مرلی دھیرن، چیف سکریٹری، حکومت کیرالہ، ایم او ایس جے ای، ایم او ایچ ایف ڈبلیو،ایم او آیوش ،ایم او آر ڈی اور  دیگر وزارتوں کے سینئر حکام ،  کیرالہ اور دوسری ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ پی ایف آر ڈی اے، عالمی بینک، ڈبلیو ایچ او انڈیا، آئی آر ڈی اے کے شعبہ جاتی اور تکنیکی ماہرین اور دیگر قومی اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ یہ ورکشاپ – نیتی ریاستی ورکشاپ سیریز کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی، جو ریاستی سپورٹ مشن (ایس ایس ایم) کے تحت ایک پہل ہے۔

مکمل اجلاس میں، نیتی آیوگ نے ​​ورکشاپ کے مقصد کو اجاگر کرنے کے لیے ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی، اس  کے بعد حکومت کیرالہ کی جانب سے’’بزرگ شہریوں کی دیکھ ریکھ کے لیے پالیسی اصلاحات: کیرالہ میں تجربے کا اعادہ‘‘پر تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی، جس میں  بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے خدشات کو دور کرنے کے لیے ریاست کیرالہ کی جانب سےکئے جا رہے  اقدامات نمایاں کیا گیا۔

ورکشاپ کو چار اجلاس  میں تقسیم کیا گیا تھا، جس میں ایک پینل ڈسکشن اور تین انٹرایکٹو گول میز سیشن تھے، جن میں چیلنجز سے نمٹنے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں موجودہ اقدامات اور بہترین  طور طریقوں کو مشترک کرنےاور ہندوستان میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال سے متعلق ایک جامع  ماحولیاتی نظام کے لیے آگے کی راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

مندوبین نے بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کو مضبوط بنانے ، خاص طور پر بزرگ شہریوں کی دیکھ ریکھ کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے، پالیسی فریم ورک اور صحت کی دیکھ بھال سے لے کر ڈیجیٹل خواندگی اور مالیاتی تحفظ تک کے سلسلے میں اپنے خیالات پیش کئے ۔ 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء نے زمینی اور فوری چیلنجوں سے متعلق خیالات کا تبادلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا جن سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

نیتی آیوگ کے صحت کے رکن  ڈاکٹر وی کے۔ پال نے  اختتامی سیشن میں بزرگ شہریوں کی نگہداشت  سے متعلق ایک نئے قومی پروگرام کی تشکیل اور اس کا از سر نو تصور پیش کئے جانے  کا اعادہ کیا ، جو بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور مدد کی بہت بڑی ضرورت کو پورا کرے گا۔ آگے کا راستہ ہندوستان میں بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال کے لیے جامع اور موثر خدمات کی فراہمی کے لیے ایک وسیع اور جامع وژن کو  تیار کرنا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش



(Release ID: 2060337) Visitor Counter : 13


Read this release in: Telugu , Tamil , English , Hindi