مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی نے‘‘ پرائیویٹ ریڈیو براڈکاسٹرز کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ پالیسی وضع کرنے’’ پر مشاورتی پیپر جاری کیا

Posted On: 30 SEP 2024 12:39PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی) نے آج‘‘ پرائیویٹ ریڈیو براڈکاسٹرز کے لےل ڈیٹل   ریڈیو براڈکاسٹ پالی   وضح کرنے’’ پر مشاورتی  پیپرجاری کیا۔

فی الحال، ہندوستان میں اینالاگ ٹیریسٹریل ریڈیو کی نشریات میڈیم ویو (MW) (526–1606 KHz)، شارٹ ویو (SW) (6–22 MHz)، اور VHF-II (88–108 میگاہرٹز) اسپیکٹرم بینڈز میں کی جاتی ہیں۔ اس بینڈ میں فریکوئنسی ماڈیولیشن(ایف ایم) ٹیکنالوجی کو بروے کار لانے کی وجہ سے VHF-II بینڈ FM بینڈ کے نام سے مشہور ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارہ آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) میڈیم ویو- شارٹ ویواور  ایف ایم بینڈز میں ریڈیو نشریاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے ریڈیو نشریات کو صرف ایف ایم فریکوئنسی بینڈ (88-108 میگاہرٹز) میں پروگرام نشر کرنے کا لائسنس حاصل ہے۔

 ڈیجیٹل ریڈیو  نشریات اینالاگ ریڈیو  نشریات کے مقابلے میں بہت سے فوائد فراہم کرے گی۔ ڈیجیٹل ریڈیو  نشریات کا سب سے بڑا فائدہ ایک ہی فریکوئنسی کیریئر پر تین سے چار چینلز نشر کرنے کی صلاحیت ہے، جبکہ تمام چینلز کے لیے آڈیو کے بہترین معیار کو یقینی بناتا ہے، جب کہ اینالاگ موڈ میں فریکوئنسی کیریئر پر صرف ایک چینل کی نشریات ممکن ہے۔ مسابقتی ماحول میں، ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ ریڈیو براڈکاسٹروں کو دلچسپ نئے مواقع فراہم کر سکتی ہے اور ساتھ ہی سامعین کوبہت سی  ویلیو ایڈڈ سروسز بھی فراہم کر سکتی ہے۔

آل انڈیا ریڈیو(اے آئی آر) نے اپنے اینالاگ  میڈیم ویو اور  شارٹ ویو ریڈیو براڈکاسٹ نیٹ ورک کی ڈیجیٹائزیشن شروع کی ہے اور اپنے موجودہ 38 اینالاگ ٹرانسمیٹر کو ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر سے تبدیل کر دیا ہے۔ اے آئی آر نے ایف ایم بینڈ میں بھی ڈیجیٹل ریڈیو ٹیکنالوجیز کے لیے ٹرائلز کیے ہیں۔ تاہم،  پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو براڈکاسٹروں کی طرف سے ایف ایم بینڈ کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی بھی اقدام کا ابھی تک انتظار ہے۔

ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے، جو ڈیجیٹل ریڈیو  نشریات  کو بروے کار لانے میں سہولت فراہم کر سکتا ہے، ٹرائی نے یکم فروری 2018 کو ‘‘ہندوستان میں ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ سے متعلق  امور’’ پر اپنی سفارشات پیش کیں۔ اپنی سفارشات میں، اتھارٹی نے تسلیم کیا کہ وہاں تمام اسٹیک ہولڈرز - ریڈیو براڈکاسٹرز، ٹرانسمیشن ایکویپمنٹ مینوفیکچررز، اور ڈیجیٹل ریڈیو ریسیور مینوفیکچررز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ کے لیے ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ترغیب دینے کی ضرورت تھی۔ اتھارٹی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت کو ہندوستان میں ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ کے لیے ایک تفصیلی پالیسی فریم ورک کے ساتھ  پیش کرنا چاہیے، جس میں ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹنگ سروسز کو ایک مقررہ وقت میں شروع کرنے کے لیے تفصیلی روڈ میپ فراہم  کیا جائے۔

اب، ایم آئی بی نےبموجب اپنےمورخہ 23 اپریل 2024  کے ریفرنس کے ذریعے نجی ریڈیو براڈکاسٹروں کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ پالیسی بنانے کے لیے ٹرائی  سے سفارشات طلب کی ہیں۔  ایم آئی بی نے ذکر کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کی تبدیلی کو پورا کرنے کے لیے،  ایف ایم فیز III پالیسی کے تحت کچھ موجودہ دفعات پر نظر ثانی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔  ایم آئی بی نے کچھ مسائل کو بھی اجاگر کیا ہے جن پر ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ پالیسی کے لیے سفارشات وضع کرتے وقت غور کیا جا سکتا ہے۔

اسی مناسبت سے، ٹرائی نے یہ مشاورتی عمل شروع کیا ہے تاکہ نجی ریڈیو براڈکاسٹروں کے لیے ڈیجیٹل ریڈیو براڈکاسٹ پالیسی کی تشکیل سے متعلق مختلف  امورپر اسٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کی جا سکے۔ مشاورتی دستاویز سے متعلق تحریری رائے28 اکتوبر 2024 تک اسٹیک ہولڈرز سے طلب  کی گئی  ہیں۔ برخلاف رائے ، اگر کوئی ہو تو ای میل آئی ڈی advbcs-2[at]trai[dot]gov[dot]in and jtadvbcs-1[at]trai[dot]gov[dot]in . پرتر جیحی بنیاد پرالیکٹرانک شکل میں 11 نومبر 2024 تک  بھیجی  جاسکتی ہیں۔

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے،  جناب دیپک شرما، مشیر(بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون  +91-11- 20907774. پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مشاورتی  دستاویز کا مکمل متن ٹرائی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

******

ش ح۔ ف ا  ۔ ش ب ن

U-NO.635



(Release ID: 2060231) Visitor Counter : 26