وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی ترقی سیاحت کی صنعت سے جڑی ہوئی ہے: نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ


سیاحت ہم سب کو جوڑتی ہے،ثقافتوں اور قوموں کے درمیان کے خلیج کو ختم کرتی ہے: مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت

پریٹن مترا  اور پریٹن دیدی کا آغاز – 50 سیاحتی مقامات  سے متعلق ایک قومی ذمہ دار سیاحتی پہل

( ہاسپیٹلٹی) مہمان نوازی کے 8 سرکردہ گروپوں اور 21 سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط

بہترین سیاحتی دیہی مقابلہ 2024 کے فاتحین کا اعلان

سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہینڈ بک کا اجراء

ناقابل یقین بھارت سے متعلق  مواد مرکز اور ڈجیٹل پورٹل کا آغاز

وزارت سیاحت کی ‘‘چلو انڈیا’’ مہم کے تحت آنے والے غیر ملکیوںکو ایک لاکھ مفت ویزا دینے کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2024 4:12PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑنے 27 ستمبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں حکومت ہندکی  وزارت سیاحت کے زیر اہتمام منعقد عالمی یوم سیاحت کی تقریبات میں شرکت کی۔ اس سال سیاحت کے عالمی دن کا موضوع ’’سیاحت اور امن‘‘ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OQG8.jpg

 

اس تقریب میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو  رام موہن نائیڈو، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، سیاحت، پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب سریش گوپی اور وزارت سیاحت کی سکریٹری محترمہ۔ وی ودیاوتی،ان کے علاوہ بھارت میں مختلف غیر ملکی مشنوں کے سفیرحکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر عہدیداران، ریاست اورمرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے عہدیداران، سفری تجارت، مہمان نوازی کی صنعت، سیاحت اور مہمان نوازی کے اداروں کے طلباء  اور دیہی سیاحتی مقابلے 2024کے فاتحین بھی اس  تقریب میں  موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YCUC.jpg

 

اس موقع پر ہندوستان کے نائب صدر جمہوریہ نے وزارت سیاحت کے درج ذیل اقدامات کا آغاز کیا:

 

  • پریٹن مترا    اور پریٹن دیدی کا آغاز – 50 سیاحتی مقامات سے متعلق ایک قومی ذمہ دار سیاحتی پہل
  • ( ہاسپیٹلٹی) مہمان نوازی کے 8 سرکردہ گروپوں اور 21 سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کے درمیان مفاہمت ناموں پر دستخط
  • بہترین سیاحتی دیہی مقابلہ 2024 کے فاتحین کا اعلان
  • سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہینڈ بک کا اجرا
  • ناقابل یقین انڈیا  سے متعلق مواد مرکز اور ڈجیٹل پورٹل کا آغاز

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھارت کے نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑنے سیاحت میں مہمان نوازی اور خدمت کی بہترین کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیاروں کو حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ دہائی میں ہوائی اڈوں کی تعداد کو دوگنا کرنے، کنیکٹیویٹی کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے، ہائی ویز، ایکسپریس ویز کی دستیابی سے سیاحت پر کس طرح تبدیلی کا اثر پڑے گا۔ جناب دھنکڑنے زور دے کر کہا کہ اقتصادی ترقی سیاحتی صنعت کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے سیاحت کے عالمی اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، ثقافتی تبادلے اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے ایک ٹول کے طور پر سیاحت کے گہرے اثرات کے بارے میں بھی بات  چیت کی اور بہترین سیاحتی  دیہی مقابلہ 2024 کے جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003293P.jpg

 

سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جو ہم سب کو جوڑتا ہے اور ثقافتوں اور قوموں کے درمیان کے خلیج کو ختم کرتا ہے۔ وزیر موصوف نے سیاحت سے متعلق   وزیر اعظم کی طرف سے پیش کردہ ‘پوری حکومت’ کے نقطہ نظر کے مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔ جناب شیخاوت نے کہا کہ تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار کلومیٹر سڑکوں کے جال بچھائے جانے کے ساتھ، پانچ سو نئے ہوائی راستے اورایک سو پچاس نئے ہوائی اڈوں سے ہوائی رابطے میں اضافہ ہوا ہے، تیز رفتار وندے بھارت ٹرینیں متعارف کرائی گئی ہیں، تقریباً  ایک سو سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کی تکمیل،  بھارت کی جی ٹووینٹی کی صدارت ۔ عالمی سطح پر ساٹھ سے زیادہ مقامات کی اہمیت کی عکاسی کررہی ہے۔ سوچھ بھارت کی وجہ سے صاف ستھرے مقامات، بہتر سہولیات اوریوپی آئی کے ذریعے ڈجیٹل کنیکٹیویٹی ‘پوری حکومت’ کے نقطہ نظر کی وجہ سے سیاحت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔

 

جناب شیخاوت نے اعلان کیا کہ وزارت سیاحت کی طرف سے جلد ہی ترقی کے لیے سیاحتی مقامات کی ایک ماسٹر لسٹ جاری کی جائے گی، جس میں سیاحتی مقامات کی ترجیحی فہرست پر روشنی ڈالی جائے گی جو وزارت ثقافت، شہری ہوا بازی کی وزارت، ریلوے  کی وزارت، سڑک، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے ساتھ مل کر  اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ فعال تعاون سے اگلے 3 سالوں میں ملک بھر میں تیار کی جائیں گی۔اس بات کا بھی ذکر کیا گیا کہ اس ماسٹر لسٹ کو پبلک ڈومین میں رکھا جائے گا تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کے فریقین حکومت کی کوششوں کی تکمیل کے لیے اپنی مستقبل کی سرمایہ کاری کی پائپ لائنوں کی منصوبہ بندی کر سکیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L5F5.jpg

 

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سیاحت کی وزارت کی ‘چلو انڈیا’ مہم کے تحت غیر ممالک میں مقیم بھارتی برادری  کو ناقابل یقین ہندوستان کے سفیر بننے کے قابل بنانے کے لیے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ‘چلو انڈیا’  مہم کے تحت بھارت آنے والے پہلے  ایک لاکھ غیر ملکیوں کوحکومت ہند مفت  ویزا فراہم کرے گی اور ویزا فیس معاف کر دے گی۔


شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب کنجراپو رام موہن نائیڈو نے انڈیا بائی ایئر کے موضوع پر بات چیت کی۔ انہوں نے شہری ہوا بازی سے متعلق دوسری ایشیا پیسفک وزارتی کانفرنس کے دوران دہلی اعلامیہ کی متفقہ منظوری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح سیاحت کی ترقی ہوائی رابطے پر منحصر ہے اور انہوں نے یو ڈی اے این (علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم)، ڈیجی یاترا، ہوائی اڈوں کی تعداد میں اضافہ اور دیگر اقدامات کے ذریعے شہری ہوا بازی کی وزارت کی کوششوں کے اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YUVF.jpg

 

اپنے استقبالیہ خطاب میں محترمہ وی ودیاوتھی نے سیاحت کے پانچ پی ایس یعنی  لوگ، جگہ، مصنوعات، سیارہ  اور فروغ کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کرنے پر بھی زور دیا کہ کس طرح سیاحت کی اہمیت اور قدر ایک جگہ سے اس کے لوگوں میں منتقل ہوئی ہے اور اسی وجہ سے ناقابل یقین ہندوستان سے ناقابل یقین ہندوستانیوں میں منتقل ہوئی ہے۔

 

Best Tourism Villages 2024

 

 

 

********

 

ش ح۔م م ع ۔اش ق

 (U: 628)


(ریلیز آئی ڈی: 2060196) وزیٹر کاؤنٹر : 69